خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 837
خطبات ناصر جلد ہشتم ۸۳۷ خطبه جمعه ۱۹ / دسمبر ۱۹۸۰ء ہوئی ہے کہ اُدْعُوني تم مجھ سے مانگو ، میں رد نہیں کروں گا اسْتَجِبْ لَكُمْ اگر شرائط کے ساتھ مانگو گے، اگر عاجزی کے ساتھ مانگو گے، اگر تکبر کے ہر پہلو کو دل سے نکال کے مجھ سے مانگو گے، اگر اپنی زندگی میں تکبر کو داخل نہ ہونے دو گے، اگر ہر ایک کے ساتھ عاجزی سے بات کرو گے اور کسی پر اپنی بڑائی ظاہر نہیں کرو گے، اگر میری خدمت جب کر رہے ہو گے تو میرے خادم بن کر میری مخلوق کی خدمت کر رہے ہو گے مانگو گے میں دوں گا۔تو مانگو ، اپنے رب سے مانگو ، خاص طور پران دنوں میں جلسہ کی کامیابی مانگو۔جس غرض کے لئے اس جلسہ کی بنیاد پڑی یعنی ایک ایسی جماعت تربیت حاصل کرے جس کے ذئقے ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کی ذمہ داری ہے۔جس نے نوع انسانی کے دل محب اور پیار کے ساتھ اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتے ہیں۔ایک چھوٹا کورس ہے مگر بڑی وسعتوں والا ہے۔دعائیں کرو، دعائیں قبول کرے گا خدا تمہاری اپنے وعدہ کے مطابق، بشرطیکہ شرائط کے مطابق دعائیں ہوں۔پھر اس کی قدرتوں کے نظارے دیکھو اور ہمتیں اپنی بلند کر و اس طریقے پر۔اور اپنی ذمّے داریوں کو پورا سال یہاں سے جانے کے بعد (جانے والے اور رہنے والے یہاں رہتے ہوئے ) اپنی ذمے داریوں کو نبھاؤ اور اسلام کا حسن اور اسلام کا نورا اپنی زندگیوں میں پیدا کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے والے بنو اور دنیا کے لئے ایک نمونہ بن جاؤ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا کرے۔آمین دوست بڑی کثرت سے دعائیں کریں اور خدا تعالیٰ سے کہیں کہ اے خدا ہم یہ بار نہیں اٹھا سکتے۔اگر تیر افضل اور تیری رحمت شامل حال نہ ہو۔تو نے خود اس جلسے کی بنیاد رکھی۔دینِ اسلام کی تبلیغ واشاعت اور اعلائے کلمۃ اللہ اور تربیت مسلمین کے لئے۔خود ہمیں توفیق دے کہ سارے مقاصد جن کا تعلق اس عظیم جلسہ سے ہے وہ پورے ہوں اور ہمارے اوپر تیری طرف سے کوئی الزام نہ آئے۔تو ہی اگر مدد کرے گا تو ایسا ہو گا۔اگر تُو نے مدد نہ کی تو ہمارے بس کا یہ روگ نہیں ہے۔بہت دعائیں کریں ، بہت دعائیں کریں۔آج سے شروع کر دیں دعا ئیں جلسہ کے لئے اور یہ دو ہفتے قریباً ہیں ، ان خصوصی دعاؤں کے دوست آنے شروع ہو گئے ، پھر جلسہ ہوگا جلسہ کے ایام کی ذمے داریاں ہیں پھر دوست واپس جارہے ہوں گے۔اپنے گھروں کو۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے