خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 816 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 816

خطبات ناصر جلد هشتم ۸۱۶ خطبه جمعه ۲۸ /نومبر ۱۹۸۰ء وَإِنَّهُمْ لَيَصُدُّ ونَهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ۔(الزخرف: ۳۸،۳۷) اور جو رحمن خدا کے ذکر سے منہ موڑ لیتا ہے، ایک تو وہ ہے جو منہ نہیں موڑتا اور ہر وقت یادِ باری میں لگا رہتا ہے ایک یہ تعلق بتایا۔دوسرا تعلق اگر یہ نہیں تو دوسرا ایک ہی تعلق ہے یعنی بیچ میں اور کوئی نہیں ہے یا خدا سے تعلق ہوگا یا شیطان سے وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكرِ الرَّحْمٰنِ اگر خدا سے تعلق نہیں کوئی پیدا کرتا تو خدا تعالیٰ شیطان سے اس کا تعلق پیدا کر دیتا ہے۔جو رحمن خدا کے ذکر سے منہ موڑ لیتا ہے ہم اس پر ایک شیطان مسلط کر دیتے ہیں اور وہ اس کا ہر وقت کا ساتھی ہوتا ہے۔تمہیں کہا گیا ہے کہ خدا کو اپنا ہر وقت کا ساتھی بناؤ۔ہر وقت ذکر باری میں لگے رہو۔اگر نہیں کرو گے ایسا اور یہاں یہ جیسا کہ میں نے پہلے اشارہ کیا تھا کہ اتنا عظیم خدا، اتنا ہمیں یادرکھنے والا ہمیں خدا کہ کائنات کی ہر شے میں یہ صفت پیدا کی کہ ہماری خدمت وہ کر سکے اور انسان کو یہ طاقت عطا کی کہ وہ اس سے خدمت لے سکے۔یہاں اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے کیونکہ رحمن کی صفت یہ بتاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے وہ افضال اور نعماء اور برکتیں اور رحمتیں جو انسان کے کسی عمل صالح کے نتیجہ میں نہیں بلکہ محض محض خدا تعالیٰ کے فیض کے نتیجہ میں انسان کو ملتی ہیں۔تو بتایا کہ جو رحمن خدا کے ذکر سے منہ موڑ لیتا ہے ہم اس پر ایک شیطان مسلط کر دیتے ہیں اور وہ ہر وقت اس کا ساتھی ہوتا ہے اور یہ جو ہر ایک کے ساتھ شیطان ہے تو بہت سے شیاطین بن گئے ، ان کے ان کو ان لوگوں کو جن کے وہ ساتھی ہوتے ہیں اس سچے راہ سے، اس صراط مستقیم سے روکتے ہیں جو خدا تعالیٰ کے پیار کی طرف لے جانے والی ہے اور روکے رکھتے ہیں اور یہ لوگ ایسے ہیں جو شیطان کے دھوکہ میں آجاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ بچے راستہ پر چل رہے ہیں اور خدا انہیں مل جائے گا یعنی بڑی بد بختی ہے ایک شخص غلطی کرتا ہے، غلطی کا احساس اسے پیدا ہو جاتا ہے۔وہ استغفار کرتا ہے، واپس لوٹتا ہے اپنے رب کی طرف اور ذکر شروع کر دیتا ہے تو بڑا خوش قسمت ہے وہ انسان۔لیکن ایک وہ ہے کہ جو رحمن خدا سے کلیتاً رشتہ چھوڑ دیتا ہے ، ذکر الہی نہیں کرتا۔خدا کہتا ہے اگر میرا ذکر نہیں کرو گے شیطان کے ساتھ شیطان تم پر مسلط کر دوں گا تم پر اور پھر ایسا مسلط کروں گا کہ تمہیں پوری طرح وہ اپنی گرفت میں لے گا اور غلط راہوں پر تم چل رہے ہو گے اور سمجھو گے کہ ہم خدا تعالیٰ کو خوش کر