خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 62 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 62

خطبات ناصر جلد هشتم ۶۲ خطبہ جمعہ ۹ فروری ۱۹۷۹ء ختم کی کہ آپ رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ ہیں۔رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ میں جس رحمت کا ذکر ہے اس کا صرف انسانوں سے تعلق نہیں بلکہ عالمین سے تعلق ہے ہر دو جہان سے تعلق ہے اور آپ رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ ہیں کیونکہ آپ صفات باری کے مظہر اتم ہیں کیونکہ یہ میں نے جو صفات آگے پیچھے رکھی ہیں ان کا آپس میں جوڑ ذہنی طور پر ملتا چلا جاتا ہے چونکہ آپؐ صفات باری کے مظہر اتم ہیں اس لئے آپ رَحْمَةٌ لِلعلمین ہیں چونکہ صفات باری کی جو بنیادی حقیقت خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان کی ہے وہ ہے۔رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف:۱۵۷) کہ خدا نے یہ اعلان کیا کہ میری رحمت نے ہر چیز کو اپنے احاطہ میں لیا ہوا ہے یعنی خدا تعالیٰ نے یہاں یہ اعلان کیا کہ میری بے شمار صفات کے غیر محد ودجلوے جو ہیں جن کا تعلق اس کا ئنات کے ساتھ ہے، ان ساری صفات اور ان جلوؤں کا مظہر ہیں محمدصلی اللہ علیہ وسلم۔چونکہ آپ مظہر اتم ہیں اس واسطے آپ کی رحمت جو ہے وہ بھی رَحْمَةٌ لِلعلمین کی شکل میں ہے یعنی وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ہے۔کئی دفعہ میں نے مختصراً اس طرف دوستوں کو تو جہ دلائی ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں جنہوں نے دنیا کی ، اس کائنات کی ہر چیز کے حقوق قائم کر کے ان کی حفاظت کے سامان کئے ہیں کسی اور جگہ ہمیں حسن کا یہ عظیم جلوہ نظر نہیں آتا۔چوتھی صفت جو ہمیں عظیم صفت جو کامل شکل میں ہمیں آپ کے وجود میں نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ انسانوں کے لئے یعنی عالمین کے لئے تو رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ تھے۔انسانوں کے لئے بادی کامل ہیں۔اس قدر کامل اور مکمل شریعت لے کے آئے نوع انسانی کی طرف کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔دنگ رہ جاتی ہے اُن کی عقل جو آج چودہ سو سال بعد انسانی مسائل کا حل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت میں تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور صحیح اور حسین حل و ہیں پاتے ہیں دنیا میں کسی اور جگہ نہیں پاتے اور علی وجہ البصیرت میرے جیسا انسان یہ اعلان کرسکتا ہے کہ واقع میں آپ ہادی کامل ہیں کہ آج چودہ سو سال بعد جو انسان کو مسائل درپیش ہیں اُن کے حل کے لئے بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان کے نیچے آنا پڑتا ہے اور دوسرے بہت سے بلکہ سارے ہی انبیاء کے مقابل پر اس بادی کامل ہونے کا ایک پہلو میں بیان کر دیتا ہوں ہر صفت جو