خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 751
خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۵۱ خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء پختہ عزم اور حمد کے ساتھ لوگوں کے دل خدا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتیں خطبه جمعه فرموده ۲۲/اکتوبر ۱۹۸۰ء بمقام مسجد مارٹن روڈ۔کراچی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔بیرونی ممالک کے دورہ میں جو کچھ دیکھا اور ارواح نے محسوس کیا۔دو ذمہ داریاں ہم پر پڑتی ہیں وہ ذمہ داریاں یاد دلائی جائیں آپ کو۔بارہ ملکوں کا میں نے دورہ کیا اس عرصہ میں۔ہر ملک کے حصے کم و بیش تین چار دن سے لے کر آٹھ دس دن تک آئے۔بس ایک حرکت تھی بڑی تیز جس میں کمی واقع نہیں ہوئی اور اب ہم جب آرام سے بیٹھیں گے اگر آرام ملا کیونکہ آگے پھر کام انتظار کر رہا ہے پھر دماغ شروع سے لے کر آخر تک جو ہوا اس پر غور کرے گا اور زیادہ گہرے نتائج نکالے گا۔سوئٹزر لینڈ یورپ میں ایک ملک ہے جس میں ہم گئے۔اس کی پریس کانفرنس کی رپورٹ اکیس اخبارات میں چھپی جوان ملکوں کے لحاظ سے بڑی کامیابی ہے۔اس کے علاوہ ایک فرانسیسی اخبار نے لندن پریس کانفرنس کی رپورٹ ایک پورے صفحے پر دی اور بہت ہی اچھی دی اور اس کے علاوہ آخر میں جو واقعہ ہوا۔ایک عظیم اس صدی کا بہت بڑا عظیم واقعہ یعنی پین میں مسجد کی بنیاد رکھا جانا، وہ خبر بھی سوئٹزر لینڈ نے بھی دی۔اس طرح تیس اخبارات نے اسلام کے متعلق وہ باتیں لوگوں تک پہنچادیں جو میں ان کے سامنے رکھتا رہا اور جو میں ان کے سامنے رکھتا رہا وہ یہ تھا مختصراً۔تفصیل سے میں نے ان کو بتا یا تھا ڈیڑھ ڈیڑھ ، دو دو گھنٹے کی پریس کانفرنس رہتی تھی کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے