خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 730
خطبات ناصر جلد هشتم ۷۳۰ خطبه جمعه ۲۲ راگست ۱۹۸۰ء مختلف جلوؤں کو ظاہر کرتے ہیں جتنا تم اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوؤں کا علم حاصل کرو گے اتنا ہی زیادہ مادی علوم کا صحیح ادراک تمہیں حاصل ہو گا اور جتنی مادی علوم کی تحصیل تم کرو گے اتنا ہی زیادہ صفات الہیہ کے جلوؤں سے تمہیں آگاہی حاصل ہوگی۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی صفات اور کائنات میں ظاہر ہونے والے ان صفات کے جلوؤں کا علم حاصل کرو تا کہ معرفت تمہاری ترقی پذیر ہو اور تم اللہ تعالیٰ کے حقیقی عبد بنو۔اسی لئے اللہ تعالیٰ کا منشا یہ ہے کہ تم دینی علوم بھی حاصل کرو اور ہر مادی علم بھی سیکھو۔حضرت مہدی علیہ السلام اس لئے بھیجے گئے تھے کہ تمام مذاہب عاجز آ کر اسلام کے آگے ہتھیار ڈال دیں۔اور اسلام تمام بنی نوع انسان کے دل جیت کر روئے زمین پر غالب آئے۔ہم اس عظیم مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔جب تک کہ ہم دشمنانِ اسلام کو علمی میدان میں شکست نہ دیں۔پس علمی میدان میں سبقت لے جانے کی کوشش کرو۔علم اور معرفت میں ایسا کمال حاصل کرو کہ کوئی اس میدان میں تمہارا کوئی مقابلہ نہ کر سکے۔خدائی منصوبہ کی رو سے تم نوع انسانی کے مستقبل کے استاد ہو۔اپنی اس حیثیت کو ہمیشہ پیش نظر رکھو اور جس حد تک خدا چاہتا ہے بنو کہ ہم علم حاصل کریں تم اس حد تک علم حاصل کر کے اس کے منشا کو پورا کرنے والے بنو۔بوڑھے اور عمر رسیدہ لوگ بھی علم حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں حتی المقدور ضرور حاصل کرنا چاہیے۔میں جانتا ہوں کہ جہاں تک علم حاصل کرنے کا تعلق ہے بڑی عمر کے لوگوں کے راستہ میں بعض رکاوٹیں ہیں لیکن اگر تمہارے بچے اعلیٰ ترین تعلیم حاصل نہیں کرتے تو اس کا کوئی عذر تمہارے پاس نہیں ہے۔پس اپنے بچوں کو سکول بھیجو اور اس امر کی پوری نگرانی کرو کہ وہ دلی لگن اور شوق کے ساتھ تعلیم کو جاری رکھیں اور حسب استعداد اعلیٰ ترین تعلیم حاصل کرنے میں کوئی دقیقہ فرگزاشت نہ کریں۔اللہ تعالیٰ تمہیں اس کی توفیق عطا کرے اور تمہارا حامی و ناصر ہو۔آمین دوره مغرب صفحه ۳۹۳ تا ۳۹۷) 谢谢谢