خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 58 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 58

خطبات ناصر جلد ہشتم ۵۸ خطبہ جمعہ ۹ فروری ۱۹۷۹ء وہ زندگی میں ہر قسم کے دور آئے اور ہر زمانہ۔دنیا نے تکلیفیں پہنچا کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حُسن کے جلوے دیکھے۔دنیا نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بھوکا مارنے کی کوشش کر کے جیسا کہ مکہ والوں نے کیا ایک وقت میں انتہائی غربت اور بے کسی کے وقت جن اخلاق حسنہ کے جلوے ایک افضل ترین ایک کامل انسان دکھا سکتا تھا وہ جلوے انہوں نے دیکھے۔جس وقت آپ ہجرت کر گئے تو خدا تعالیٰ پر ایک کامل تو گل رکھنے والا انسان جو انسان کو جلوے دکھا سکتا تھا اس کا سامان رؤسائے مکہ نے اس طرح کیا کہ وہ مٹھی بھر مسلمان جو مدینہ میں رہائش پذیر تھے اُن پر حملہ آور ہوئے اور بے بس، بے کس پورے پیٹ بھر کے کھانے کو بھی انہیں نہیں ملتا تھا ، تن ڈھانکنے کے لئے پورے کپڑے بھی اُن کے پاس نہیں تھے۔جنگ کرنے کے لئے پورے ہتھیار بھی اُن کے پاس نہیں تھے۔چلنے کے لئے بہتوں کے پاس جوتیاں بھی نہیں تھیں لیکن اس حالت میں بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کی تربیت میں آپ کے صحابہ نے وہ جلوے دکھائے جو اس موقع پر کامل انسان اور کامل انسان کے اُسوہ پر چلنے والے لوگ دکھایا کرتے ہیں۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے زندگی کے ہر دور میں سے گزارا اور دنیا پر یہ ثابت کیا کہ حمد صلی اللہ علیہ وسلم جس پہلو سے بھی ہم آپ کی زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ آپ افضل تھے۔افضل الرسل تھے کیونکہ کسی اور رسول میں وہ خو بیاں ہمیں نظر نہیں آتیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ہمیں نظر آتی ہیں اور کسی رسول نے وہ جلوے اپنی صفات اور استعدادوں کے نوع انسانی پر ظاہر نہیں کئے جو جلوے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صلاحیتوں کے نوع انسانی پر ظاہر کئے جیسا کہ ابھی میں آگے جا کے بتاؤں گا۔تو پہلی صفت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ ہے کہ آپ افضل الرسل ہیں اور دوسری صفت آپ کے اندر یہ پائی جاتی ہے جو اُسی صفت وہ جو پہلی صفت کی باتیں میں نے کی ہیں وہ ہی ہمیں اس طرف لے کر جا رہی ہے۔دوسری صفت ہمیں نظریہ آتی ہے کہ آپ کامل انسان ہیں یعنی انسان کے اندر جس قدر کامل نشو ونما پا کر صلاحیتوں اور استعدادوں کا اظہار ہوسکتا ہے وہ آپ نے کر دیا اور اس کے مقابلہ میں ہر دوسرا انسان اور دوسرے رُسل بھی انسانیت کے قد کے لحاظ سے، چھوٹے