خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 649
خطبات ناصر جلد ہشتم ۶۴۹ خطبه جمعه ۲۱ / مارچ ۱۹۸۰ء محبت الہیہ کے حصول کا طریق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع ہے خطبه جمعه فرموده ۲۱ / مارچ ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دنیا میں محبتیں بھی ہوتی ہیں اور دشمنیاں بھی ہوتی ہیں۔یہ محبت اور دشمنی افراد کے مابین بھی خاندانوں کے درمیان بھی اور بین الاقوامی سطح پر بھی ہوتی ہے۔دنیا کے اپنے اصول ہیں۔دشمنی اور دوستی یا محبت جائز بھی ہوتی ہے اور ناجائز بھی ہوتی ہے اور دنیا یہ مجھتی ہے کہ اس کا فیصلہ کرنا کہ کونسی محبت جائز اور کونسی دشمنی جائز ہے اور کونسی نا جائز ہے یہ انسان کا کام ہے۔دشمنیاں ہوس مال وزر کے نتیجہ میں بھی پیدا ہوتی ہیں۔اقتدار کے لئے بھی ہوتی ہیں۔قومیں قوموں پر چڑھائی کرتی ہیں۔ان کی زمینیں چھینے کے لئے ان کے علاقے ہتھیانے کے لئے قومیں قوموں سے محبت کرتی ہیں اس لئے نہیں کہ جن سے محبت کا اظہار کیا جاتا ہے انہیں کچھ فائدہ پہنچانا مقصود ہو بلکہ اس لئے کہ ان سے کچھ فائدہ حاصل کرنا مدعا ہوتا ہے۔یہ تو دنیا کے دستور ہیں۔لیکن وہ دوستی یا محبت یا دلی تعلق یا وہ دشمنی جسے مذہب اور دین ناجائز قرار دیتا ہے جسے انسانی فطرت دھتکارتی ہے اس کا فیصلہ قرآن کریم جیسی عظیم کتاب کے نزول کے بعد تو قرآن کریم