خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 648
خطبات ناصر جلد ہشتم ۶۴۸ خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۸۰ء کی رفعتوں کے حصول کے لئے تکلیف اٹھا کر محنت شاقہ کر کے بلند سے بلند تر علم کے آسمانوں میں ہوتے چلے جائیں۔وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ کا جو اعلان ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اذن کے بغیر کوئی علم حاصل نہیں ہو سکتا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ علم کے دروازے ہم پر کھولے اور جس طرح قرآن کریم نے کہا ہے کہ اَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً (لقمن : ۲۱) بامحاورہ اس کا ایک ہی ترجمہ ہوسکتا ہے کہ خدا تعالیٰ چھت پھاڑ کے دیتا ہے آسمانوں سے اس طرح اس کی نعمتیں نازل ہو رہی ہیں۔علمی لحاظ سے بھی خدا تعالیٰ اتنا دے، اتنا دے کہ جتنا دنیا شاید نہ سنبھال سکے جماعت احمدیہ کو اس کے سنبھالنے کی بھی توفیق دے اور جماعت اسے سنبھال سکے۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۴ را پریل ۱۹۸۰ء صفحه ۲ تا ۵) 谢谢谢