خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 49 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 49

خطبات ناصر جلد ہشتم ۴۹ خطبہ جمعہ ۲ فروری ۱۹۷۹ء وجہ سے یا غفلت کے نتیجہ میں آجاتی ہے وہ بیماری مثلاً خون کی کمی وغیرہ وغیرہ۔بہت ساری اس قسم کی بیماریاں ہیں۔جو تو Acute ٹائیفائڈ، ملیر یا وہ تو بیماری چیختی ہے بچہ بھی چیختا ہے ماں باپ بھی چیتے ہیں اور ڈاکٹر آ جاتا ہے حکیم آجاتا ہے۔اس کا بہر حال علاج ہوتا ہے لیکن عام کمزوری جو ہے اس کا خیال رکھنا بڑا ضروری ہے۔میرا تجربہ ہے بڑا لمبا۔میں تعلیم کے میدان میں رہا ہوں کہ کمزور جسموں والے بچے ذہین ہونے کے باوجود محنت نہ کر سکنے کی وجہ سے اچھے نمبر نہیں لیتے اور ہمارے ذہن جو خدا تعالیٰ کی اتنی عظیم عطا ہے قوم کے لئے وہ ضائع ہو جاتے ہیں۔تو ایسے بچوں کو جن کی صحت مجموعی طور پر کمزور ہے ان کا خیال رکھنا۔بہت ساری ہومیو پیتھک کی ایسی دوائیں ہیں یا Salts ہیں Tissue remedies 12 میں کہ جو مثلاً خون کی کمی ہے اس کو وہ دور کر دیتے ہیں۔میں نے بعض بچوں میں دیکھا ہے کہ چند ہفتوں کے اندر بالکل زرد چہروں والے بچے سرخ سفید ان کے رنگ نکل آتے ہیں۔محاورہ ہے خون ٹپکتا ہے ان کے کلے سے وہ شکل ان کی بن جاتی ہے۔خیال رکھنے کی بات ہے تو غذا ورزش اور صحت کے خیال رکھنے کے لئے ضروری ادویہ یا ادویہ سے ملتی جلتی چیزوں کا استعمال ذہنی حفاظت کے لئے بچوں کی یہ ضروری ہے۔نہایت ضروری ہے، بہت ہی نہایت ضروری ہے کہ ان کی اخلاقی نگرانی کی جائے۔آوارگی ذہنوں کو تباہ کر دیتی ہے۔ہمارے احمدی طفل کا ایک ذہن بھی تباہ نہیں ہونا چاہیے، بر باد نہیں ہونا چاہیے۔اس واسطے ان کی اخلاقی نگرانی ہونی چاہیے اور ان کے کانوں میں پیار کے ساتھ ،محبت کے ساتھ ایسی باتیں ڈالنی چاہئیں کہ جن سے ان میں احساس پیدا ہو کہ ہم احمدی بچے با اخلاق بچے ہیں۔ہم دنیا کے بچوں کی طرح لاوراث بچے نہیں جن کے اخلاق کی پرواہ کرنے والا دنیا میں کوئی نہیں۔ہم احمدی بچے وہ ہیں جن کی پروا کرنے والے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور آپ نے ایک تعلیم دی جو بچوں کے اخلاق کو سدھارنے والی بھی ہے اور ایک جماعت پیدا ہوگئی جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ پر چلنے کے لئے تیار رہتی ہے۔ان کو یہ احساس پیدا ہونا چاہیے۔ان کو اخلاق کے متعلق بتانا چاہیے۔اس کے لئے خدام الاحمدیہ کو اور دوسرے ہمارے جو پڑھے لکھے لوگ ہیں ان کو مشورہ کر کے چھوٹی چھوٹی بچوں والی کتابیں لکھنی چاہئیں۔ہر شعبہ زندگی کے متعلق حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم