خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 599 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 599

خطبات ناصر جلد ہشتم ۵۹۹ خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء انسان حضرت محمد کے نقش قدم پر چلنے اور آپ کی اطاعت کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا محبوب اور مقترب بن سکتا ہے خطبه جمعه فرموده ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء بمقام مسجد احمد یہ مارٹن روڈ۔کراچی تشہد وتعوذ وسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔قُلْ اِنّى أُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ - وَ أُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ - قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ - قُلِ اللَّهَ أَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهُ دِينِي - (الزمر : ۱۲ تا ۱۵) قُلْ إِنَّمَا اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللهَ وَ لَا اُشْرِكَ بِهِ إِلَيْهِ ادْعُوا وَ إِلَيْهِ مَأْبِ - وَكَذَلِكَ اَنْزَلْنَهُ حُكْمًا عَرَبِيًّا وَ لَبِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللهِ مِنْ وَلِي وَلَا وَاق - (الرعد: ۳۷، ۳۸) یہ سورہ زمر اور رعد کی آیات ہیں۔سورہ زمر میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ یہ اعلان کر دو کہ میں اللہ کی اس طرح عبادت کروں کہ اطاعت صرف اسی کے لئے مخصوص کر دوں اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے بڑا فرمانبردار بنوں۔یہ بھی اعلان کر دو کہ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔