خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 535
خطبات ناصر جلد ہشتم ۵۳۵ خطبہ جمعہ ۱۱؍ جنوری ۱۹۸۰ء انسان بڑی ہولناک تباہی اپنے سامنے دیکھ رہا ہے خطبه جمعه فرموده ۱۱ جنوری ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیہ کریمہ تلاوت فرمائی:۔609 فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطْغَوْا إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ۔(هود: ۱۱۳) پھر حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں فرمایا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے، کہ جیسا کہ تجھے حکم دیا گیا ہے وحی کے ذریعہ سے، اس کے مطابق صبر اور استقلال سے کام لو۔اسی طرح وہ لوگ وَمَنْ تَابَ مَعَكَ جنہوں نے اس ہدایت ، اس تعلیم کو سن کر اسے مانا اور اپنی گندی زیست کو چھوڑ کے تیرے متبع بن گئے۔تجھے انہوں نے تسلیم کیا اور تاب انہوں نے رجوع کیا اس گندی زیست سے اللہ تعالیٰ کی طرف مَعَكَ تیرے ساتھ مل کے۔یعنی جس طرح خدا تعالیٰ کا حکم سن کے تو نے اپنی زندگی کے دن گزارے تیرے نقشِ قدم پر چل کر انہوں نے بھی خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کیا۔توبہ کی۔وَلَا تَطْغَوا اور ماننے والوں کو حکم دیا اللہ تعالیٰ نے یہاں کہ گناہوں میں حد سے نہ بڑھ جانا إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ خدا تعالیٰ تمہارے اعمال پر نظر رکھتا ہے۔کوئی چیز اس کی نگاہ