خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page v of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page v

III بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ وَ عَلى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ جمعہ ہے پیش لفظ سید نا حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے فرمودہ خطبات جمعہ کی آٹھویں جلد پیش خدمت ہے۔یہ جلد ۱۹۷۹ ء اور ۱۹۸۰ء کے فرمودہ ۷۴ خطبات پر مشتمل ہے جن میں ۱۹۷۹ء کے چودہ اور ۱۹۸۰ء کے دس غیر مطبوعہ خطبات بھی شامل ہیں۔جن مقدس وجودوں کو خدائے قادر مقام خلافت پر فائز کرنے کے لئے منتخب فرما تا ہے انہیں اپنی غیر معمولی تائید و نصرت سے نوازتا ہے۔ان کی زبانِ مبارک سے حقائق و معارف اور دقائق ولطائف کے دریا بہا دیتا ہے۔یہاں اس وقت آپ کے چند ارشادات پیش خدمت ہیں جو بہت ہی اہمیت اور دور رس نتائج کے حامل ہیں۔۱ ۲ فروری ۱۹۷۹ ء کے خطبہ جمعہ میں آپ نے نئی نسل کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے فرمایا:۔” جماعت کو چوکس رہ کر ، خدام الاحمدیہ کو خصوصا۔۔۔۔وہ لوگ خدام الاحمدیہ کے جن کا تعلق اطفال الاحمدیہ سے ہے اور ہر خاندان کو ، یہ بڑا ضروری ہو گیا ہے ہمیشہ ہی یہ ضروری ہے کہ بچے کو ضائع نہ ہونے دیا جائے لیکن اس زمانہ میں کہ وہ جو آج سات سال کا بچہ ہے جس وقت وہ تیس سال کا ہوگا۔آج سے تئیس سال کے بعد تو دنیا میں اسلام کے حق میں اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و شان کے لحاظ سے ایک انقلاب عظیم بپا ہو چکا ہو گا۔اس وقت کے