خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 399 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 399

خطبات ناصر جلد ہشتم ۳۹۹ خطبه جمعه ٫۵اکتوبر ۱۹۷۹ء پاک اور متقی وہی ہے جسے خدا پاک اور متقی قرار دے خطبه جمعه فرموده ۵/اکتوبر ۱۹۷۹ء بمقام مسجد احمد یہ۔اسلام آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔انسان خدا سے دور ہو کر ہی انانیت کا چولہ نہیں اوڑھتا اور تکبر اور فخر اور اپنے آپ کو کچھ سمجھنے کی لعنت میں مبتلا نہیں ہو جاتا اور خدا سے دوری کی راہوں کو اختیار کرنے کے بعد ہی اس قسم کی انا کا، انانیت کا مظاہرہ نہیں کرتا جس قسم کی انانیت کا مظاہرہ فرعون نے آنا رَبُّكُمُ الْأَعْلَى (النزعت : ۲۵ ) کہہ کر کیا تھا بلکہ خدا پر ایمان لانے کے بعد بھی اس ابتلا کا دروازہ انسان پر کھلا رہتا ہے۔اسلام نے مذہب کی جو بنیادی حقیقت ہمیں سمجھائی ہے وہ یہ ہے کہ انسان کا کام ہے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقے پر اخلاص کے ساتھ اور نیک نیتی کے ساتھ ان اعمال کو وہ بجالائے جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ بجالا ؤ اور ان سے اجتناب کرے جن سے بچنے کے لئے حکم دیا گیا ہے۔اعمال کو قبول کرنا یا نہ کرنا یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔ان چھپی ہوئی پوشیدہ ایسی کمزوریوں کو جاننا جن پر انسان خود بھی اطلاع نہیں رکھتا۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔یہ انسان کر ہی نہیں سکتا۔اس لئے اسلام کی اس تعلیم کا جو حصہ ہے، اس کا خلاصہ۔۔۔۔اس فقرہ میں بیان کیا ہے کہ سب کچھ کرنے کے بعد سمجھو کہ کچھ نہیں کیا۔اس لئے کہ قبول کرنا یا نہ کرنا، یہ تواللہ تعالیٰ کا کام ہے۔کوئی شخص ساری