خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 348
خطبات ناصر جلد هشتم ۳۴۸ خطبہ جمعہ ۱۷ را گست ۱۹۷۹ء خدا تعالیٰ کے غضب سے اپنی حفاظت کرو، خدا تعالیٰ کے تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرو اور اگر تم ایمان پر قائم رہو گے اور حقیقی اور واقعی مومن رہو گے تو تمہیں کوئی اندیشہ نہیں۔آخر اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے ہر شعبہ زندگی میں فوقیت تمہیں حاصل رہے گی۔اگر خدا تعالیٰ سے تمہارا تعلق پختہ اور حقیقی اور وفا اور ثبات قدم کا ہے اور اگر تم نے اس دامن کو پیار اور محبت اور ایثار سے پکڑا اور ایک لحظہ کے لئے بھی چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تو ہر شعبہ زندگی میں فوقیت تمہیں حاصل رہے گی۔اللہ تعالیٰ ایسا ہی کرے کہ اس کے بغیر ہم اپنی ذمہ داری نہیں نباہ سکتے کہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کیا جائے اور محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی محبت کو ہر دل کے اندر قائم کیا جائے اور خدا تعالیٰ کی توحید کا جھنڈا ہر سینہ میں گاڑ دیا جائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔(روز نامه الفضل ربوہ ۷ اکتوبر ۱۹۷۹ ء صفحه ۲ تا ۷ )