خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 333 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 333

خطبات ناصر جلد ہشتم ۳۳۳ خطبه جمعه ۱۰ راگست ۱۹۷۹ء تمہاری ساری کمزوریوں، غلطیوں، کوتاہیوں اور گناہوں کو جنت میں لے جانے سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ معاف کر دے گا اور وہاں جا کے کسی قسم کی تکلیف تمہارے اپنے کسی گناہ اور غلطی کی وجہ سے تمہیں نہیں پہنچے گی۔میں نے چند مثالیں دے کر آپ کو یہ بتانا تھا کہ یہ جو کہا گیا کہ رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا بہت ساری آیات کا اس کے ساتھ تعلق ہے جن میں سے بعض کو میں نے چنا اور سب کو میں اس وقت بیان بھی نہیں کر سکا۔دیر ہوگئی ہے۔تو یہ کافی ہے سمجھنے کے لئے۔اس سے یہ پتا لگتا ہے کہ قرآن عظیم واقعہ میں کتنا عظیم ہے۔ہر چیز کو کھولتا چلا جاتا ہے اور حسن کی ایک عظیم دنیا ہمارے سامنے قرآنی تعلیم پیش کرتی چلی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے دلوں میں اس عظیم ، اس پاک اور مطہر اور اس حسین تعلیم کا پیار پیدا کرے اور اس ماہ رمضان میں خصوصاً کہ ماہ رمضان کے ساتھ قرآن کریم کا تعلق ہے اور دعاؤں کا تعلق ہے تو اس مہینے میں اس کی کثرت سے تلاوت کرو اور دعاؤں کے ساتھ تلاوت کرو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی گہرائیوں ، اس کی وسعتوں کے سمجھنے کی توفیق عطا کرے اور اس کے مطابق ہمیں اپنی زندگی کے دن گزارنے کی بھی توفیق عطا کرے۔آمین (روز نامه الفضل ربوه ۲۷ رستمبر ۱۹۷۹ء صفحه ۲ تا ۷ )