خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 330 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 330

خطبات ناصر جلد ہشتم ۳۳۰ خطبه جمعه ۱۰ راگست ۱۹۷۹ء ہے۔ایسی جنتیں جو ہمیشہ اپنی پوری افادیت کے ساتھ قائم رہنے والی ہیں اُن کا وعدہ دیا ہے۔خلِدِينَ فِيهَا اور یہ ابدی جنت جو ہے اس کے اندر داخل ہونے والے بھی ابدی زندگی پائیں گے یہ نہیں کہ دو ہزار سال بعد یا دس ہزار سال بعد یا دس کروڑ سال بعد یا دس ارب سال بعد پھر اللہ تعالیٰ جنتیوں کو جنت سے نکال دے۔جس جنت میں جائیں گے وہ جنت بھی اپنی پوری افادیت کے ساتھ قائم رہے گی اور ان میں داخل ہونے والوں کی زندگی بھی قائم رہے گی۔ابدی زندگی ان کو ملے گی۔وہ نکالے نہیں جائیں گے۔ایک یہ کہا کہ جنتیں اپنی پوری افادیت کے ساتھ قائم رہنے والی ہیں اور جولوگ اس کے اندر جائیں گے وہ ابدی زندگی پانے والے ہیں۔نیز جو رہائش گا ہیں ہیں ان کا ماحول پاکیزہ ہے۔مسکن طَيِّبَةً اور یہ پاکیزگی بھی ہمیشہ قائم رہے گی۔فِي جَنْتِ عَدْنٍ یہ ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ رِضْوَانٌ مِّنَ اللہ اور ہمیں رِضْوَانٌ مِّنَ اللہ کے متعلق بتایا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کا پیار اس زندگی کی جنت میں بھی اور مرنے کے بعد جس زندگی کی باتیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائی ہیں ان سے بھی پتا لگتا ہے کہ اُس زندگی کی جنت میں بھی ہر آن بڑھتے چلے جانے والا پیار ہے جو انسان کو ملتا ہے یہاں بھی ملتا ہے وہاں بھی ملے گا تبھی تو آپ خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو گن نہیں سکتے۔کونسی گھڑی ہے کہ آپ پر خدا تعالیٰ اپنی نعمتوں کے ساتھ جلوہ گر نہیں ہوتا اور جنت کے متعلق تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر آنے والی صبح پہلے دن کی صبح سے ارفع اور بالا ہوگی۔زیادہ پیار کو حاصل کرنے والا ہو گا جنتی۔تو سب سے بڑھ کر یہ کہا یہاں کہ رِضْوَانٌ مِّنَ اللهِ أَكْبَرُ سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رضا ہے، اس کا پیار ہے، اس کی خوشنودی ہے اور یہ پیار اس کا ہر آن بڑھنے والا ہے۔پھر سورہ محمد میں فرما یا مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ متقیوں سے جن جنتوں کا وعدہ کیا گیا ہے۔( ترجمہ میں پڑھ چکا ہوں ) اس میں بنیادی شرط رکھی ہے۔تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرنا۔فرمایا اگر تم تقویٰ کی ساری را ہوں کو اختیار کرو گے اور خدا تعالیٰ کی حدود کے قریب بھی نہ جاؤ گے اور اس کے ہر حکم پر عمل کرو گے اور اس کی پناہ میں آ جاؤ گے اور اس کے پیار کو حاصل کرلو