خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 221 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 221

خطبات ناصر جلد ہشتم ۲۲۱ خطبہ جمعہ ۲۲ جون ۱۹۷۹ء یہ کس برتے پر لڑ رہے تھے؟ انتم الاعلون کے۔حضرت خالد بن ولید نے ایک جگہ فوج کو جوش دلانے کے لئے انہوں نے کہا کہ فوجوں کی ہار اور جیت ان کی تعداد پر نہیں ہوا کرتی بلکہ خدا تعالیٰ کے اس فضل پہ ہوتی ہے جو انہیں حاصل ہوتا ہے۔اس واسطے تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔بتا میں یہ رہا ہوں کہ اِن كُنتُم مُّؤْمِنین کے جب تقاضے پورے ہوں تو اس طرح بھی ہو جاتا ہے جیسا تاریخ نے ریکارڈ کیا اگر اِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِین کے تقاضے پورے نہ ہوں تو پھر ایسا بھی ہمیں نظر آتا ہے مختلف ملکوں میں کہ اس ملک میں جو جوتی بھی سر پر مارنے کے لئے اٹھائی جاتی ہے وہ مسلمان کے سر پہ پڑتی ہے۔ایسے نظارے بھی تاریخ میں دیکھے۔ایک دفعہ ایک صحافی نے مجھ سے پوچھ لیا تھا کہ ہم سے کوئی وعدے بھی ہیں؟ ہمیں کوئی بشارتیں بھی دی گئی ہیں؟ میں نے کہا کیوں نہیں بشارت بڑی زبردست ہے۔میں بتارہا ہوں یہ اصولی بشارت ہے۔ہر شعبۂ زندگی میں فوقیت تمہیں رہے گی حاصل اِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِین۔میں نے کہا انتم الاعلون کی بشارت ہے اور تمہیں کون سی بشارت چاہیے۔ہر شعبہ زندگی میں تمہاری فوقیت لیکن چھوٹی سی ایک شرط لگائی تھی ساتھ اِن كُنتُم مُّؤْمِنِين۔یہ جو شرط لگانا ہے یہ انذار ہے۔اسی سے انذار پتا لگتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دیکھو بشارت میں تمہیں بہت زبر دست دے رہا ہوں انتم الاعلون مگر ڈراتا بھی ہوں تمہیں۔اگر تم نے ایمان کے عملی تقاضوں کو پورا نہ کیا تو تمہارے حق میں یہ بشارت پوری نہیں ہوگی۔ایک دوسری جگہ مومنوں کو بشارت ملی مغفرت کی۔لا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا (الزمر:۵۴) بڑی زبر دست بشارت ہے رزق کریم کی۔یہ کریم جو میں نے Study کیا ہے کریم کے لفظ کے معانی کو ، یہ ہر شخص کے مزاج کے مطابق اور طبیعت کے مطابق معنی دیتا ہے کریم کا۔تو رزق کریم نوعی لحاظ سے جو انسانی ضرورتوں کو پورا کرنے والا رزق ، جو انسان کی زندگی کے مختلف مراحل میں اس کی ضرورتوں کو پورا کرنے والا رزق مثلاً دو مہینے کے بچے کے لئے دودھ جو ہے ماں کا وہ رزق کریم ہے۔اس کی حالت کے مطابق ہے اور اس کے لئے اگر آپ نہایت اچھا پکا ہوا پاکستان کا بہترین باور چی جو ہے وہ موٹا پلا ہوا چوزہ جو ہے پکا کے دو مہینے کے