خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 186 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 186

خطبات ناصر جلد هشتم ۱۸۶ خطبه جمعه ۲۵ مئی ۱۹۷۹ء ہیں نہ اس کی ذات کی معرفت انہیں حاصل ہے۔کئی ایسے ہیں جو بعض صفات باری کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے۔اللہ تعالیٰ نے اسی وجہ سے قرآن کریم میں بار بار کہا کہ جو میرے منصوبے ہیں۔مَا أَنتُم بِمُعْجِزِینَ (الانعام : ۱۳۵) تم ان منصوبوں میں مجھے نا کام نہیں کر سکتے۔ایسے بھی ہیں جو خدا کو مانتے بھی ہیں لیکن خدا تعالیٰ کی قدرتوں کی معرفت نہیں رکھتے اس کی عظمت اور جلال سے کماحقہ واقف نہیں ہیں۔ایک لحاظ سے وہ مذہب سے بھی تعلق رکھتے ہیں اور ایک دوسرے لحاظ سے ان کا تعلق دہریت سے بھی ہے کیونکہ جس حد تک وہ خدا تعالیٰ کی کسی صفت کا صحیح علم نہیں رکھتے یا اس کا انکار کرتے ہیں۔اس حد تک وہ دہر یہ ہو جاتے ہیں۔مذاہب دنیا میں مختلف پائے جاتے ہیں۔اس وقت زوروں پر جو مذہب ہیں ان میں نمبر ایک عیسائیت ہے جو ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور ساری دنیا میں اسلام کے مقابلے پر نبرد آزما ہے وہ اسلام کو مٹانے کی ، مسلمانوں کو اسلام سے برگشتہ کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔مختلف دجل ہیں جن کو وہ استعمال کرتی ہے۔دلائل تو ان کے پاس نہیں ہیں لیکن انسان کی کمزوریوں اور بعض مسلمانوں کی اسلام کی تعلیم سے ناواقفیت کی وجہ سے وہ ان کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔لالچ دیتے ہیں۔بہت سے دوسرے ہتھکنڈے ہیں جنہیں وہ استعمال کرتے ہیں۔بہر حال عیسائیت اس وقت مخالف اسلام طاقتوں میں ( جو مذہب سے تعلق رکھنے والی ہیں ) سب سے بڑی طاقت ہے۔اس کے علاوہ مختلف مقامات پر دوسرے مذاہب ہیں مثلاً ہندوستان میں ہندو مذہب ہے۔بعض علاقوں میں بدھ مذہب ہے۔بعض علاقوں میں مثلاً جاپان ہے۔وہاں مذہب ہے لیکن بہت سارے فرقوں کو ملا کر انہوں نے ایک مذہب بنالیا ہے۔ان کے متعلق مشہور ہے کہ جس وقت وہاں بچہ پیدا ہوتا ہے تو ایک تعلیم کے مطابق اس کی رسومات ادا کی جاتی ہیں یعنی غیر مسلم فرقے جو ہیں بدھ مذہب وغیرہ سے تعلق رکھنے والے ان کی رسومات تو ایک فرقے کی تعلیم کی رسومات ادا کی جاتی ہیں پیدائش کے وقت اور بالکل دوسرے فرقہ کی تعلیم کے مطابق رسومات ادا کی جاتی ہیں اس کے مرنے پر۔تو ایک جاپانی سارے فرقوں کا ممبر بن جاتا ہے۔وہ مذہب کی حیثیت ایک کلب کی سمجھتے ہیں۔جس طرح جہلم میں پانچ دس مختلف کلبیں بنی ہوئی ہیں۔کوئی ٹینس