خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 151 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 151

خطبات ناصر جلد ہشتم ۱۵۱ خطبه جمعه ۱۷۲۰ پریل ۱۹۷۹ء خدا نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عظیم استعداد میں دے کر مبعوث فرمایا ہے خطبه جمعه فرموده ۲۰ را پریل ۱۹۷۹ء بمقام مسجد تھی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں :۔قُلْ إِنِّي عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّي وَ كَذَبْتُم بِهِ مَا عِنْدِى مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ اِنِ الْحُكْمُ إِلا لِلهِ - يَقُصُّ الْحَقَّ وَهُوَ خَيْرُ الْفَصِلِينَ - قَدْ جَاءَكُمْ بَصَابِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ فَمَنْ اَبْصَرَ فَلِنَفْسِهِ ۚ وَ مَنْ عَلَى فَعَلَيْهَا وَ مَا أَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيظٌ - وَ أَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ اَيْمَانِهِمْ لَبِنْ جَاءَتْهُمْ آيَةٌ لَيُؤْمِنُنَّ بِهَا قُلْ إِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ۔(الانعام : ۱۱۰،۱۰۵،۵۸) پھر حضور انور نے فرمایا:۔یہ تینوں آیات جو ابھی میں نے تلاوت کی ہیں سورہ انعام کی آیت ۵۸ اور ۱۰۵ اور آیت ۱۱۰ ہیں۔یہ ایک لمبا مضمون ہے جو یہاں بیان ہوا ہے، اس میں سے میں نے یہ تین آیات چنی ہیں اس کا یعنی اس مضمون کا ایک حصہ میں بیان کرنا چاہتا ہوں۔پہلی آیت نمبر ۵۸ کا ترجمہ یہ ہے۔" کہہ دے! مجھے اپنی رسالت کی سچائی پر کھلی کھلی دلیل اپنے رب کی طرف سے ملی