خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 533 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 533

خطبات ناصر جلد ہفتم ۵۳۳ خطبہ جمعہ ۱۵/ دسمبر ۱۹۷۸ء ہمارے لئے خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی کافی ہیں ( خطبه جمعه فرموده ۱۵ / دسمبر ۱۹۷۸ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قرآن کریم سے ہمیں پتا لگتا ہے کہ اس انسان کے لئے جو اپنے رب کریم کی معرفت رکھتا ہے اللہ ہی کافی ہے کسی اور کی اسے ضرورت نہیں۔جہاں تک انسان کا اپنے رب پر کامل تو کل کا تعلق ہے اس سلسلہ میں خدا تعالیٰ کی کامل عبودیت اختیار کرنی پڑتی ہے یعنی انسان کو اللہ تعالیٰ نے جو فطری قومی دیئے ہیں وہ سب خدا تعالیٰ کے رنگ میں رنگین ہوں اور انسان اپنی طاقت اور اپنے دائرہ استعداد کے اندر اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بننے کی کوشش کرے لیکن جب تک ہمارے سامنے کوئی نمونہ نہ ہوتا اس وقت تک ہمارے لئے خدا کی صفات کا مظہر بننا مشکل ہو جاتا اس لئے جہاں بنیادی حقیقت یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہمارے لئے کافی ہے وہاں اس صداقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ایک کامل نمونہ کے بغیر انسان اللہ تعالیٰ تک پہنچ نہیں سکتا۔اسے یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ کن راہوں کو اختیار کر کے اور کس طرح وہ اپنے ربّ کریم تک پہنچے۔پس دوسری چیز جو ہمارے لئے ضروری ہے وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت ہے اور اس