خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 489 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 489

خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۸۹ خطبه جمعه ۳/ نومبر ۱۹۷۸ء جلسے کا تیسرا مسئلہ ہے مکان اور میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ یہ مسئلہ تو ہم سے قیامت تک حل ہونے والا نہیں۔بہت لمبا عرصہ گزرا جب سے مجھے ہوش آئی ہے اس وقت سے آج تک کسی جلسہ پر بھی میں نے یہ محسوس نہیں کیا کہ ہمیں مکانات کے لحاظ سے کوئی دقت نہیں۔جب میں بطور رضا کا ر کام کر رہا تھا یا کوئی چھوٹی سی ذمہ داری مجھے ملی پھر افسر جلسہ سالانہ کے ماتحت کسی خاص حصے کی ذمہ داری ملی پھر میں نے افسر جلسہ سالانہ کا کام کیا پھر ساری جماعت کی ذمہ داری یعنی خلافت میرے سپرد ہوئی کسی جلسہ پر بھی یہ محسوس نہیں کیا کہ مہمانوں کے لئے مکان کافی ہیں۔یہ تو وعدہ دیا گیا ہے کہ آپ جتنے مرضی مکان بنالیں وہ ناکافی ہیں۔اگر آپ ربوہ شہر کی حدود پھیلاتے پھیلاتے کراچی تک پہنچادیں تب بھی یہ شہر چھوٹا ہی رہے گا کیونکہ وَشِغْ مَكَانَكَ میں یہ بتایا گیا ہے کہ جلسہ سالا نہ تمہیں ہر سال ہی وسعت کی طرف توجہ دلاتا رہے گا۔کچھ تو ہم نے جلسہ کے انتظام میں اپنی وقتی ضرورتوں کے لئے بہت سادہ سے کمرے بھی بنوائے ہیں لیکن اس کے با وجود ربوہ اور اہل ربوہ پر مکانوں کے لحاظ سے بوجھ پڑتا ہے۔باہر سے آنے والے جن کے اپنے دوست یا رشتہ دار یہاں نہیں ہیں یا اپنا کوئی مکان یہاں نہیں ہے وہ اس بات کو نہیں سمجھتے لیکن یہ میرا خیال ہی نہیں بلکہ مجھے یقین ہے کہ ربوہ کا کوئی ایک مکان بھی ایسا نہیں ہے جس میں جلسہ سالانہ کے مہمان نہ ٹھہر تے ہوں۔ربوہ ان دنوں میں بڑی ہمت کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کی خدمت کر رہا ہوتا ہے۔مکانیت کے لحاظ سے ہمارے باہر سے آنے والے مہمان دوحصوں میں بٹ جاتے ہیں۔ایک وہ ہیں جنہوں نے اپنے ٹھہرنے کا انتظام اپنے عزیزوں رشتہ داروں دوستوں اور واقفوں کے ہاں کیا ہوتا ہے یا دوستوں کے ہاں یا بعض دفعہ دوست ساتھ لے آتے ہیں کہ چلو میں ایک کمرے میں جا رہا ہوں وہاں چار مرد ہیں دو اور آ جاؤ کوئی فرق نہیں پڑتا۔یا ہم دس ہیں پانچ اور آجاؤ کوئی فرق نہیں پڑتا۔دوسرے وہ مہمان ہیں جن کا اس رنگ میں انتظام نہیں ہو سکتا اور نہیں ہوا اور وہ جلسہ سالانہ کے نظام کو کہتے ہیں کہ ہمارے ٹھہرنے کا انتظام کرو۔جس وقت تک در سگا ہیں قومیائی نہیں گئی تھیں تو ان کی عمارتیں اس کام میں بھی آتی تھیں۔جماعت نے پاکستان