خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 110 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 110

خطبات ناصر جلد ہفتہ 11+ خطبہ جمعہ ۲۷ مئی ۱۹۷۷ء جوڑ ملائے ہوئے ہیں اور پھر تین دن کے بعد ہماری پھوپی جان کی وفات ہوگئی تو میں نے سمجھا کہ خدا تعالیٰ نے وقت سے پہلے ہوشیار کر دیا تھا کہ جماعت احمد یہ بت پرست نہیں ہے۔قدردان ہے، ناشکری نہیں بلکہ شکر گزار ہے لیکن بت پرست نہیں ہے۔ہر الہی سلسلے کا ایک ہی مقام ہے اور اُمت مسلمہ میں سلسلہ عالیہ احمدیہ کا بھی یہی مقام ہے کہ اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ اور حَسْبِيَ اللهُ کہ خدا ہی ہمارے لئے کافی ہے۔بڑا عجیب، بڑا بلند اور بڑا خادمانہ مقام تھا حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ ہماری پھوپھی کا۔بے حد دعائیں کرنے والی اور بہت ہی تسلی دینے والی تھیں۔لوگ دعا کے لئے کثرت سے خط لکھتے تھے اور ان کے لئے باقاعدگی کے ساتھ دعائیں کرتی تھیں اور ان کو تسلی دیتی تھیں اور بالکل بے نفس تھیں۔مجھے علم ہے کہ کئی لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ان کا ہزارواں حصہ بھی سچی خوا ہیں نہیں دیکھیں اور ان کو ولی اللہ بننے کا شوق پیدا ہو جاتا ہے اور انہوں نے ہزار گنا زیادہ سچی خوا ہیں دیکھیں لیکن کوئی خیال ہی نہیں۔یہ کوئی اپنا ہنر تو نہیں نا، اگر خدا تعالیٰ اپنے کسی بندے کو اپنی رحمت سے نوازتا اور اس سے پیار کرتا ہے اور اس کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے اور رویا اور کشوف کے ذریعے اس کو آئندہ ہونے والی باتوں کی اطلاع دیتا ہے تو یہ محض اس کا فضل ہے۔آپ کو بڑے کھلے رؤیا ہوتے تھے اور بچپن کے زمانہ سے ہی ہوتے تھے۔میں نے جب بعض دوستوں سے آپ کی چند ایک خوابوں کا ذکر کیا تو میرا خیال تھا کہ شاید آپ کی یہ خوا میں چھپی نہیں ہیں لیکن بعد میں پتہ لگا کہ چھپ گئی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ عادت تھی کہ آپ سب کو کہتے تھے کہ دعائیں کرو۔جب آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ اطلاع ملنی شروع ہوئی کہ آپ کے کوچ کا وقت قریب ہے تو اس وقت بھی آپ کہتے تھے کہ خدا سے دعا ئیں کرو۔حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی عمر اس وقت کم و بیش دس گیارہ سال کی تھی ان کو بھی کہا کہ دعا ئیں کرو تو آپ نے بہت ہی واضح خواب دیکھی جو تعبیر طلب بھی تھی اور خود ان کو بھی پتہ نہیں لگا ہوگا کہ اس کا مطلب کیا ہے۔چنانچہ ایک دن آپ نے خواب میں دیکھا کہ آپ چوبارہ پر گئی ہیں اور وہاں حضرت مولوی نورالدین صاحب ایک کتاب لئے بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیکھو اس کتاب