خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 85
خطبات ناصر جلد ہفتم ۸۵ خطبہ جمعہ ۱۵ را پریل ۱۹۷۷ ء خاص طور پر دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ملک میں امن کے حالات پیدا کر دے اور ملک کے لئے استحکام کے قیام کے حالات پیدا کر دے۔میں اپنے دوستوں کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ اپنی پوری توجہ کے ساتھ اور پوری تضرع کے ساتھ ملک کے لئے دعا کریں اور دعا کو اپنے کمال تک پہنچا ئیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوه ۵ رستمبر ۱۹۷۷ء صفحه ۲، ۳)