خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 540 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 540

خطبات ناصر جلد ہفتم ۵۴۰ خطبہ جمعہ ۲۲؍ دسمبر ۱۹۷۸ء سے حاصل ہے۔ایک اس جہت سے کہ اللہ تعالیٰ نے ان صاحب فضیلت لوگوں مثلاً انبیاء وغیرہ کی فطرت کو ایسی صفات سے بڑا حصہ دیا کہ جن سے وہ خدا تعالیٰ کے پیار کو دوسروں کے مقابلہ میں بہت زیادہ حاصل کر سکیں۔ان صفات کو ہمارے محاورہ میں صفات لا ہوتی بھی کہتے ہیں۔ان لوگوں کی فطرت نے کچھ حصہ صفات لا ہوتی سے لیا اور کچھ حصہ ان کی فطرت میں یہ تھا کہ وہ فیض جو وہ خدا تعالیٰ سے حاصل کریں اس کو آگے نچلی طرف دوسرے بندوں تک بھی پہنچا ئیں جو کہ اپنے طور پر ان فیوض کو حاصل نہیں کر سکتے تھے۔ان صفات کو صفات ناسوتی کہا جاتا ہے۔ایسے انسان دوسروں سے ایک خاص امتیاز رکھتے ہیں اور یہ ظاہر ہے کیونکہ وہ ایسے انسان ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے نبی بنایا۔وہ دو جہت سے خاص امتیاز رکھتے ہیں۔ایک اس جہت سے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں زیادہ قربانیاں دیں۔اس سے زیادہ پیار کیا اور اس کے پیار کو حاصل کرنے کے لئے زیادہ جدو جہد کی۔ان کی روح پگھلی اور آستانہ الوہیت پر بہن نکلی اور خدا تعالیٰ نے ان کے اخلاص کو اور ان کے ایثار کو دیکھ کر ان کو اپنے پیار سے حصہ وافر عطا کیا اور دوسرے اس جہت سے کہ جب انہوں نے خدا تعالیٰ کے اس پیار کو حاصل کیا تو ان کے اندر ناسوتی صفات بھی پائی جاتی ہیں وہ اس بات پر ٹھہرے نہیں کہ الحمد للہ ہمیں اپنے خدا کا پیار مل گیا اور اس کی رضا کی جنتیں مل گئیں۔ان کی تسلی نہیں ہوئی وہ یہاں ٹھہرے نہیں بلکہ ان کے دل میں ایک بڑی آگ لگی کہ جس طرح ہم نے خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کر کے اس کی برکتوں اور رحمتوں کو پایا ہے ہمارے جیسے دوسرے بھائیوں کو بھی جو ہم سے کم طاقتوں اور استعدادوں والے ہیں خدا تعالیٰ کے اس پیار سے حصہ ملے اور یہ وہ لوگ ہیں جن کو خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کا جلال ظاہر کرنے کے لئے جوش دیا گیا ہے۔انہوں نے خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کی خود بھی معرفت حاصل کی اور ان کے دل میں یہ جوش پیدا ہوا کہ دوسرے بندے بھی خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال اور اس کی بزرگی اور اس کی پاکیزگی کا عرفان حاصل کریں۔پس ان لوگوں کو خدا تعالیٰ کا جلال اور عظمت ظاہر کرنے کے لئے ایک جوش دیا گیا ہے اور دوسری جہت سے ان کو یہ جوش بھی عطا کیا گیا ہے کہ وہ بنی نوع انسان سے ہمدردی کریں اور ان دونوں جوشوں میں ان میں دوسروں