خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 513
خطبات ناصر جلد ہفتم ۵۱۳ خطبہ جمعہ یکم دسمبر ۱۹۷۸ء قرآن کریم کے بیان فرمودہ حقوق اللہ کی ادائیگی کی تاکید خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر ۱۹۷۸ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ - قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَدِّينَ - وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ - وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَابِضِينَ - وَكُنَّا نُكَذِبُ بِيَوْمِ الدِّينِ - حَتَّى أَثْنَا الْيَقِينُ - (المدثر: ۴۳ تا ۴۸) ان آیات سے پہلے جنتوں کا ذکر ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جنتی دوزخ میں جانے والوں سے سوال کریں گے ما سلككم في سقر تمہیں جہنم کی طرف کیا چیز لے گئی ؟ تو وہ جواب میں تین باتیں کہیں گے جن کا یہاں ذکر ہے اور وہ تینوں باتیں اصولی ہیں اور انسان کی ساری زندگی کا احاطہ کئے ہوئے ہیں۔دوزخی جواب میں کہیں گے کہ وہ جہنمی اس لئے بنے کہ وہ صلوۃ ادا نہیں کرتے تھے اور دوسرے یہ کہ وہ مسکین کا خیال نہیں رکھتے تھے۔وہ اُسے کھانا نہیں دیتے تھے اور تیسرے یہ کہ وہ اپنا وقت ضائع کیا کرتے تھے۔مجلسوں میں بیٹھ کر بے حکمت باتیں کرتے رہتے تھے اور یہ خیال نہیں کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جو وقت عطا کیا ہے اور زندگی دی ہے اس کی بڑی قیمت