خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 376
خطبات ناصر جلد ہفتم خطبه جمعه ۵رمئی ۱۹۷۸ء بن جائے گی۔بڑی پیشگوئیاں ہیں اور آج جب کہ دنیا کی ساری طاقتیں اور دنیا کے سارے اموال اور دنیا کی ساری کوششیں اور تدابیر ہمیں اسلام کو مٹانے پر بروئے کار نظر آتی ہیں وہاں ہمیں خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ بھی نظر آتا ہے کہ اس زمانہ میں اسلام ساری دنیا میں غالب آئے گا اور خدا تعالیٰ اپنے وعدوں کا سچا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ بھی کہا ہے کہ تم قربانیوں کے ساتھ اور ایثار کے ساتھ اور عاجزانہ دعاؤں کے ذریعہ میری مدد اور نصرت حاصل کرنے کے بعد ہی دنیا میں یہ انقلابی تغیر پیدا کر سکو گے کہ وہ جن کی شکست ، ڈنڈے یا ایٹم بم کے ساتھ نہیں بلکہ دلائل کے ساتھ ، آج ناممکنات میں سے نظر آتی ہے چودھویں صدی سے وہ زمانہ شروع ہو گیا ہے کہ جب یہ ممکن بن جائے گی اور وہ جو خواب میں بھی اپنی شکست کا تصور نہیں کر سکتے وہ دلائل کے ساتھ عملاً اپنی شکست تسلیم کر کے خدا تعالیٰ کی وحدانیت کی طرف واپس لوٹیں گے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے لیکن دعاؤں کے ساتھ ، دعاؤں کے ساتھ ، دعاؤں کے ساتھ۔پس آپ بہت دعائیں کریں، ہمارے لئے بھی دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ سفر اور حضر میں میرا اور میرے رفقاء کا حافظ و ناصر ہو اور اللہ تعالیٰ آپ کا بھی ہر آن اور ہر لحظہ حافظ و ناصر ہو اور ہر شر سے آپ کو محفوظ رکھے اور ہر بیماری سے آپ کو بچائے اور ہر تکلیف اور دکھ آپ کا دور کرے اور آپ کو تو فیق عطا کرے کہ آپ اپنے لئے بھی اور ہمارے لئے بھی مقبول دعا ئیں کرنے والے ہوں۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )