خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 537 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 537

خطبات ناصر جلد ہفتم ۵۳۷ خطبہ جمعہ ۲۲؍ دسمبر ۱۹۷۸ء خدا تعالیٰ نے ہر انسان کو اپنا عہد اور اپنی صفات کا مظہر بننے کے لئے پیدا کیا ہے خطبه جمعه فرموده ۲۲ / دسمبر ۱۹۷۸ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گزشتہ جمعہ پر میں نے شفاعت کے متعلق ایک مختصر تمہیدی خطبہ دیا تھا جس میں میں نے بعض بنیادی باتوں کی طرف اشارہ کیا تھا۔میرا خیال تھا کہ آج میں اس مضمون کو ختم کر دوں گا لیکن اس کے بعض حصے دقیق ہیں اور انہیں سمجھانے اور ان کی گہرائیوں، وسعتوں اور رفعتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے عام فہم الفاظ میں ادا کرنے پر شاید کچھ زیادہ وقت لگے اس لئے میں ذہنوں کو تیار کرنے کے لئے آج پھر تمہیدی خطبہ ہی دینا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے تو فیق عطا کی تو انشاء اللہ جنوری کے دوسرے خطبہ میں پھر اس مضمون کولوں گا اور اس وقت زیادہ تفصیل کے ساتھ شفاعت کی حقیقت اور اس کی اہمیت اور اس سلسلہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی عظمت اور آپ کے مقام پر جسے ہم مقام محمدیت کہتے ہیں روشنی ڈالوں گا۔پہلی بات جو میں آج کہنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نہایت درجہ تقدس اور عظمت کے مرتبہ پر ہے۔اس نے سب جہانوں کو پیدا کیا اور وہ ان کا خالق و مالک ہے۔وہ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔ازل اور ابد، یہ دولفظ زمانے کا جو مفہوم ہمارے ذہن میں ڈالتے ہیں وہ بھی