خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 505 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 505

خطبات ناصر جلد ہفتم خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۷۸ء ہر احمدی ہر وقت خدا تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے خیر کا طالب ہو خطبه جمعه فرموده ۲۴ نومبر ۱۹۷۸ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔اِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ هَدُوعًا - إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا - وَ إِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا - إِلَّا المُصَلِّينَ - الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَابِرُونَ - (المعارج : ۲۰ تا ۲۴) اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت میں بے شمار صلاحیتیں ودیعت کی ہیں اور ہر وہ طاقت انسان کو دی گئی ہے جس سے وہ ہر دو جہان کی ہر چیز سے خدمت لے سکے لیکن خدا تعالیٰ نے انسان کو یہ طاقت بھی دی ہے کہ جہاں وہ اپنی طاقتوں کا صحیح استعمال کر سکتا ہے وہاں غلط استعمال بھی کر سکے اور باوجود اس کے کہ اگر وہ چاہے تو غلط راہوں کو اختیار کرسکتا ہے وہ اپنے رب کی رضا کی خاطر غلط را ہوں کو اختیار نہ کرے بلکہ صحیح راستوں پر چلے۔صحیح راستے پر چلنا یہ ہے کہ جس غرض کے لئے کوئی طاقت دی گئی ہے اسی غرض کے لئے اسے خرچ کیا جائے۔انسانی فطرت کی ہر صلاحیت خدا تعالیٰ نے انسان کی بھلائی کے لئے اسے دی ہے لیکن چونکہ اس نے خدا تعالیٰ سے بے انتہا نعمتوں کو حاصل کرنا تھا اور اپنے رب کریم کے انعامات پانے تھے اس لئے اسے ایک دائرہ کے اندر یہ اختیار دیا کہ وہ اپنی مرضی سے خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقوں کو اختیا ر کرے اس پر