خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 391
خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۹۱ خطبہ جمعہ ۱۶/جون ۱۹۷۸ء حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل پیروی میں پوری دنیا کی اصلاح کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مامور کیا گیا خطبه جمعه فرموده ۱۶ جون ۱۹۷۸ء بمقام مسجد فضل - لندن (خلاصہ خطبہ ) حضور انور نے ایک بصیرت افروز خطبہ جمعہ ارشاد فر ما یا جو قریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔حضور انور کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے مقامی اور غیر ملکی وفود کے علاوہ عورتیں اور بچے بھی کثیر تعداد میں تشریف لائے ہوئے تھے۔حضور انور نے خطبہ جمعہ کے آغاز میں اگلے ماہ افریقہ کے لہی سفر پر روانہ ہونے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے دوستوں کو دعا کی تحریک کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس دورہ کو ان ملکوں کے لئے ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بنائے اور ہر قدم پر روح القدس سے تائید و نصرت فرمائے۔(آمین) آپ نے فرمایا اُمت محمدیہ میں اولیاء اور محمد دین کا جو سلسلہ جاری رہا ہے اس میں یہ قدر مشترک ہے کہ بے شک انہوں نے اپنے اپنے حلقہ میں زبر دست جہاد کیا لیکن اُن کی کوششوں کا دائرہ کسی خاص شہر یا ملک تک محدود ہو تا رہا ہے۔بنی نوع انسان کی ہمہ گیر اصلاح کا کام اُن کے ذمہ نہیں تھا وہ تو صرف نوع انسانی کے کسی نہ کسی ایک حصے کی اصلاح پر مامور ہوتے تھے۔یہ شرف صرف اور صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی کو حاصل ہوا ہے کہ رحمتہ للعالمین حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم