خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 357
خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۵۷ خطبه جمعه ۳۱ / مارچ ۱۹۷۸ء ذکر الہی بڑی مؤثر نیکی اور زیادہ قائل کرنے والی چیز ہے خطبه جمعه فرموده ۳۱ / مارچ ۱۹۷۸ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر ہی سے دل اطمینان پکڑتے ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔يَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ آنَابَ (الرعد: ۲۸) خدا تعالیٰ ہدایت کی راہیں اُن لوگوں پر کھولتا ہے جو اُس کی طرف جھکتے ہیں اور اُس سے تعلق قائم کرتے ہیں۔الَّذِینَ آمَنُوا جو لوگ دل سے ایمان لاتے ہیں اور زبان سے اس کا اقرار کرتے ہیں اور ایمان کے مطابق عمل کر رہے ہوتے ہیں۔وَتَطْمَين قُلُوبُهُم بِذِكْرِ الله (الرعد: ۲۹) اور اُن کی ساری کی ساری زندگی ثابت کرتی ہے کہ اُن کے دل خدا تعالیٰ کے ذکر سے مطمئن ہیں۔الا بذکرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ (الرعد : ٢٩) اور حقیقت یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر ہی سے انسانی قلوب اطمینان اور تسکین خوشی اور مسرت کی کیفیت محسوس کرتے ہیں۔دنیا میں بہت سے ایسے ممالک ہیں اور لوگوں کے ایسے گروہ ہیں جو ڈ نیوی لحاظ سے بہت ترقی یافتہ سمجھے جاتے ہیں لیکن جب ہم ان کی زندگیوں پر غور کرتے ہیں تو اُن کی انفرادی اور