خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 324
خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۲۴ خطبه جمعه ۳ / مارچ ۱۹۷۸ء جمعہ کے لئے آ گیا ہوں اور یہ چاہتا ہوں کہ جس طرح میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں آپ بھی میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے صحت دے اور کام کرنے کی توفیق عطا کرے، ویسے اللہ تعالیٰ کا بڑا افضل ہے کہ جب زیادہ ذمہ واری کا کام ہوتا ہے تو اسی کا فضل مجھے پوری صحت اور تندرستی عطا کر دیتا ہے۔جلسہ سالانہ سے پہلے بھی مجھ پر انفلوائنزہ کا حملہ ہوا تھا اور وہ بھی کافی سخت تھا لیکن جلسہ کے ایام میں اور آٹھ دس دن بعد تک اتنی اچھی صحت رہی کہ جس کو ہم پوری صحت کہہ سکتے ہیں۔جلسے کی بڑی ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور جلسے کے موقع پر بڑا وقت دینا پڑتا ہے اور خدا تعالیٰ نے سارے کام اپنے فضل سے نباہنے کی توفیق عطا کی۔گزشتہ جلسہ کے دنوں میں میں نے دیکھا کہ مجھے بلاناغہ ہمیں گھنٹے روازنہ کام کرنا پڑتا تھا اور میری اوسط نیند چار گھنٹے سے زیادہ نہیں تھی اس سے کم ہی رہی لیکن اس کے باوجود مجھے کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا اور میں محسوس کرتا تھا کہ خدا نے مجھے طاقت دی ہے اور صحت دی ہے اور جو کچھ خدا نے دیا ہے وہ اس کی راہ میں خرچ کرنا چاہیے۔بہر حال انسان خودا اپنی ہی کسی غفلت اور کوتاہی کے نتیجہ میں بیمار ہو جاتا ہے مثلاً جیسا کہ میں نے بتایا ہے مجھے معمولی سا زخم تھا شام کے وقت گھر میں ہی چوٹ لگ گئی تھی۔میں نے سوچا کہ صبح کے وقت دوائی لگالیں گے مگر اس کو جو بارہ گھنٹے دے دیئے اس میں زہر اور انفیکشن پیدا ہوگئی۔اگر شام کو ہی کوئی علاج ہو جاتا تو شاید یہ تکلیف نہ اٹھانی پڑتی۔بہر حال اپنی غلطی کا خمیازہ بھگتا۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس تکلیف سے آرام ہے۔آج میں مختصر ا دوستوں کو یاد دہانی کے طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ انسانی زندگی میں ایک انقلاب عظیم آ گیا ہے اور اسے بے حد بشارتیں بھی دی گئی ہیں اور اس پر ذمہ داریاں بھی ڈالی گئی ہیں۔سب سے بڑی بشارت ہمیں یہ دی گئی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی محبت کو حاصل کر سکتا ہے اور قیامت تک آنے والی نسلیں خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے کے مواقع رکھتی ہیں اور ذمہ داری یہ ڈالی گئی ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمیں یاد دہانی کرائی گئی کہ ہر برکت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی مل سکتی ہے۔كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اور کوئی برکت خواہ چھوٹی ہو یا بڑی