خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 323 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 323

خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۲۳ خطبه جمعه ۳ / مارچ ۱۹۷۸ء قرآن کریم کے ہر حکم کی پیروی ہی اُسوہ رسول ہے خطبه جمعه فرموده ۳ / مارچ ۱۹۷۸ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یکے بعد دیگرے کئی بیماریاں مجھ پر وارد ہو ئیں اور انہوں نے مجھے گھر میں قید کئے رکھا۔پہلے انفلوائنزہ ہوا۔پھر پنڈلی پر، پنڈلی کی ہڈی کے سامنے بظاہر معمولی سا زخم آیا لیکن اس میں انفیکشن ہوگئی اور زہر پیدا ہو گیا جو پھیلنا شروع ہو گیا اور اس سے پریشانی ہوئی۔ڈاکٹروں نے بڑی سخت دوائیاں دیں اور مجھے لٹا دیا۔مجھے خون میں شکر کی بھی تکلیف ہے۔عام طور پر شکر ٹھیک رہتی ہے میں تھوڑی سی دوائی کھاتا ہوں لیکن چونکہ لیٹنے کے نتیجہ میں ورزش نہیں ہوتی اور شکر جسم کے کام نہیں آتی اس لئے بیماری زیادہ ہو جاتی ہے۔چنانچہ ایک تکلیف درمیان میں یہ بھی آگئی اور اس کی وجہ سے دوائی کی مقدار کچھ زیادہ کرنی پڑی۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے زخم کو تو بالکل آرام ہے اور خون کی شکر میں بھی کافی فرق پڑ گیا ہے الحمد للہ۔لیکن اس کے بعد پھر اس سردی کا تیسرا انفلوائنزہ کا حملہ ہوا جو کہ بہت سخت تھا۔اس کا اثر سینے پر زیادہ ہے۔بلغم اور اس کی دوسری علامتیں موجود ہیں گلے اور ناک پر بھی اثر رہا ہے اب بیماری میں کچھ افاقہ ہے تاہم پورا افاقہ نہیں۔لیکن چونکہ آپ سے ملے بہت دیر ہو گئی تھی اس لئے اس تکلیف کے باوجود آج میں زور لگا کر