خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 321
خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۲۱ خطبہ جمعہ ۱۳ / جنوری ۱۹۷۸ء جماعتی تحریکوں کا مقصد اللہ تعالیٰ کی معرفت کا حصول ہے خطبه جمعه فرموده ۱۳ / جنوری ۱۹۷۸ ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضور انور نے خطبہ جمعہ میں تحریک وقف جدید کے نئے سال کے آغاز کا اعلان فرمایا۔حضور نے فرمایا:۔انسان اسی ذات پر صحیح معنوں میں میں اور پورے اطمینان کے ساتھ تو گل کر سکتا ہے جو عزیز بھی ہو اور رحیم بھی۔یعنی ہر شے پر قادر بھی ہو اور پھر اپنی عظیم قدرت سے اپنے بندوں پر بار بار رحم کرنے والا بھی ہو۔انسان اپنی کمزوریوں کی وجہ سے اس امر کا محتاج ہے کہ وہ بار بار تو بہ اور استغفار کے ذریعہ اپنے رب کی طرف جھکے اور اس کا یہ جھکنا محض زبان سے نہ بلکہ عمل سے بھی ہو یعنی قرآن کریم نے جو احکام دیئے ہیں ہمارے اعمال ان کے مطابق ہوں مثلاً اللہ تعالیٰ نے فرما يا وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ اس میں اموال کو اور پھر اپنے اوقات کو خدا کی راہ میں خرچ کرنا بھی مراد ہے اور اس بارہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کا عظیم نمونہ ہمارے پیش نظر رہنا چاہیے۔حضور نے فرما یا ہماری جماعت میں جتنی تحریکیں بھی کی جاتی ہیں ان سب کا مقصد اللہ تعالیٰ