خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 299
خطبات ناصر جلد ہفتم ۲۹۹ خطبہ جمعہ ۱۶؍ دسمبر ۱۹۷۷ء اسلامی شریعت ایک کامل شریعت ہے جس میں ہر شعبہ زندگی کے لئے بزرگی اور شرف کے سامان ہیں خطبه جمعه فرموده ۱۶ / دسمبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیت کریمہ پڑھی:۔لَقَد أَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَبا فِيهِ ذِكْرُكُمُ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (الانبياء : ١١) اسلامی شریعت ایک کامل شریعت ہے اس میں انسان کے لئے کسی قسم کی تنگی اور حرج نہیں ہے بلکہ یہ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ شریعت ہر پہلو سے تمہارے لئے بزرگی اور شرف کے سامان پیدا کرتی ہے۔اسلامی شریعت جہاں روحانی ترقیات پر روشنی ڈالتی ہے اور ان کے حصول کے لئے ہدایت دیتی اور نصیحت کرتی ہے وہاں اللہ تعالیٰ کی جو دنیوی نعماء ہیں ان سے بھی انسان کو محروم نہیں کرتی اور اس کے لئے ہمیں یہ دعا سکھائی۔رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرة :۲۰۲) دنیا کی حسنات کے لئے کوشش کرنے کا بھی حکم ہے۔ہماری دعا تد بیر اور تدبیر دعا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم شریعت کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق حسنات دنیا کے حصول کی کوشش کرو لیکن صرف اپنی کوششوں پر بھروسہ نہ رکھو بلکہ دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات کی ہدایت دے اور پھر ایسے طریقوں سے تمہیں وہ دنیوی حسنات عطا کرے جو تم