خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 297 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 297

خطبات ناصر جلد ہفتم ۲۹۷ خطبہ جمعہ ۹؍ دسمبر ۱۹۷۷ء ہونے والے جو پہلی دفعہ اس جلسہ میں آتے ہیں اس کی برکات میں شریک ہوتے ہیں اور وہ پرانے جو خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے حصول سے تھک نہیں جاتے خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو حاصل کرتے ہیں۔ایسے بھی بد قسمت ہیں جو تھک جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے پرے ہٹ جاتے ہیں لیکن وہ جو خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو حاصل کرتے کرتے تھکان اور کوفت محسوس نہیں کرتے بلکہ ان کے دل میں یہ تڑپ ہوتی ہے کہ ہم دعاؤں کے ذریعہ اس کی رحمتوں کو جذب کر کے پہلے سے زیادہ اس کے پیار کو حاصل کریں گے وہ پہلے سے زیادہ ہی اس کے پیار کو حاصل کرتے ہیں اور خدا کرے کہ یہ جلسہ بھی ہمارے لئے پہلے تمام جلسوں سے زیادہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے کا موجب ہو۔پس بہت دعائیں کریں خصوصاً ان ایام میں بہت دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ خیر و برکت کے ساتھ یہ جلسہ لائے اور خیر و برکت کے ساتھ جلسہ رہے اور جلسہ گزرے اور ہم پر بھی اس کی رحمتیں نازل ہوں اور آنے والوں پر بھی نازل ہوں اور دنیا کے لئے بھی یہ جلسہ رحمت اور خیر اور برکت کا باعث بنے۔(آمین ) از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )