خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 277 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 277

خطبات ناصر جلد ہفتم ۲۷۷ خطبہ جمعہ ۴ رنومبر ۱۹۷۷ء ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے اور خدا تعالیٰ ہمیں اپنی معرفت کی توفیق عطا کرے۔یہ تو فیق عطا کرے کہ ہم اس کی ذات اور صفات کی معرفت حاصل کر سکیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بے انتہا درود بھیجنے کی توفیق عطا کرے اور خدا کرے کہ وہ ہمیں صحیح مسلمان بنائے ، ایسا مسلمان جو اسلام کے سارے احکام بجالانے والا ہو اور ہمیں ہر ایک کی فلاح و بہبود کی سکیمیں سوچنے والا اور ان پر عمل کرنے والا بنا دے اور دنیا کے دکھوں کو دور کرنے کا ہمیں آلہ اور ذریعہ بنادے اور دنیا میں کوئی دکھ باقی نہ رہے، کوئی پریشانی باقی نہ رہے سوائے اس پریشانی کے جو اللہ تعالیٰ بعض دفعہ اشخاص یا جماعتوں پر بطور امتحان کے ڈالتا ہے۔وہ پریشانیاں تو انسان کی اور جماعتوں کی ترقیات کا ذریعہ ہیں لیکن انسان انسان کے ہاتھ سے دکھ نہ اٹھائے بلکہ انسان انسان سے پیار کرنا سیکھ جائے وہ پیار جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے دلوں میں انسان کے لئے پیدا کیا ہے۔آمین۔(روز نامه الفضل ربو ه۹ را پریل ۱۹۷۸ء صفحه ۲ تا ۵ )