خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 269 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 269

خطبات ناصر جلد ہفتم ۲۶۹ خطبہ جمعہ ۴ رنومبر ۱۹۷۷ء اللہ تعالی بڑی عظیم۔حتی وقیوم اور متصرف بالا رادہ ہستی ہے خطبه جمعه فرموده ۴ رنومبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے دو دن بیماری میں گزرے۔مجھے دانت کی تکلیف تھی چنانچہ بدھ کو دانتوں کے ڈاکٹر قاضی شفیق صاحب نے ان کا معائنہ کیا اور انہیں ٹھیک کیا لیکن اس کے بعد بدھ کی دو پہر سے لے کر جمعرات کی صبح تک دانت میں شدید درد ہوئی اور ساری رات میں نے جاگ کر بڑی تکلیف میں گزاری۔جمعرات ملاقات کا دن ہوتا ہے اس دن تکلیف تو کم ہوگئی تھی لیکن ضعف تھا مگر میں نے ملاقاتیں کیں اور صحت کا خیال نہیں رکھا اور اس کے بعد اتنا شدید ضعف ہوا کہ کل سے میں اس ضعف میں پڑا ہوں اس لئے اس وقت اپنی صحت کے مطابق میں ایک مختصر سا خطبہ دوں گا۔چونکہ آج خدام الاحمدیہ کا اجتماع ہے اور یہ جمعہ، ہفتہ، اتوار خدام کے دن ہیں اس لئے ان کو خصوصاً اور ساری جماعت کو جن تک میری آواز ایک آدھ دن میں پہنچ جائے عموماً میں چند ایک باتیں کہنا چاہتا ہوں کیونکہ کچھ باتوں کا تعلق ان دنوں سے ہے۔میں ان کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اسلام نے ہمیں جس اللہ کی معرفت عطا کی ہے وہ اَلْحَيَّ الْقَيُّوم اور متصرف بالا رادہ ہستی ہے یعنی وہ اپنی ذات میں زندہ ہے اور ہر زندہ اس کے واسطہ سے اور اس کے حکم سے زندہ ہے اور وہ