خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 155 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 155

خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۵۵ خطبہ جمعہ ۱۹ اگست ۱۹۷۷ء رمضان المبارک دعائیں کرنے ، نوافل ادا کرنے ، ذکر الہی اور مستحقین کا خاص خیال رکھنے کا مہینہ ہے خطبه جمعه فرموده ۱۹ اگست ۷ ۱۹۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۃ البقرۃ آیت ۱۸۶ کا درج ذیل حصہ تلاوت فرما یا :۔شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَ بَيِّنَةٍ مِّنَ الْهُدَى وَ الْفُرْقَانِ۔(البقرة : ١٨٦) اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ماہ رمضان بہت سی برکتیں لے کر آتا ہے اور بہت سی برکتیں لے کر آ گیا ہے۔اس ماہ میں صرف روزے ہی رکھنے کا حکم نہیں ، گو اس کی بڑی عبادت تو اس طریق پر روزہ رکھنا ہے جس طرح اسلام نے بتایا ہے لیکن قرآن کریم نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ روزے رکھنے کے علاوہ یہ ماہ دعائیں کرنے کا ہے ، نوافل ادا کرنے کا ہے ، ذکر الہی سے اپنے اوقات کو معمور کرنے کا ہے نیز یہ مستحقین کا خاص طور پر خیال رکھنے کا مہینہ ہے اور اگر انسان غور کرے تو یہ ایک ایسا مہینہ ہے جو بڑے اور چھوٹے کو ایک مقام پر لا کر کھڑا کر دیتا ہے اور برابر کر دیتا ہے۔دن کے وقت بھوکا رہنے اور رات کے اوقات میں خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ جھکنے کے لحاظ سے چھوٹے اور بڑے