خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 119 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 119

خطبات ناصر جلد ہفتم ١١٩ خطبہ جمعہ یکم جولائی ۱۹۷۷ء قرآن کریم ایسی کتاب ہے جو قیامت تک بنی نوع انسان کی ہدایت اور راہنمائی کے لئے نازل کی گئی خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جولائی ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات اور ان کا ترجمہ پڑھ کر سنایا:۔هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ مِنْهُ أَيتَ مُحْكَمْتَ هُنَّ أُمُّ الْكِتَبِ وَ أَخَرُ مُتَشْبِهُنَّ فَلَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَ ابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيْلَةَ إِلَّا اللهُ وَالرُّسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ أَمَنَّا بِهِ كُل مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا وَمَا يَذَكَرُ إِلَّا أُولُوا الْأَلْبَابِ - رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا مج وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ـ (ال عمران : ٩،٨) ترجمہ:۔وہی ہے جس نے تجھ پر ایک کامل کتاب نازل کی ہے جس کی بعض آیتیں تو محکم آیتیں ہیں جو اس کتاب کی جڑ ہیں اور کچھ اور ہیں جو متشابہ ہیں۔پس جن لوگوں کے دلوں میں کبھی ہے وہ تو فتنہ کی غرض سے اور اس کتاب کو اس کی حقیقت سے پھیر دینے کے لئے ان آیات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں جو اس کتاب میں سے متشابہ ہیں حالانکہ اس کی تاویل اور تفسیر کو سوائے اللہ کے اور علم میں کامل دستگاہ رکھنے والوں کے کہ جو کہتے ہیں کہ ہم اس کلام پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کہتے