خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 105 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 105

خطبات ناصر جلد ہفتہ ۱۰۵ خطبہ جمعہ ۲۷ مئی ۱۹۷۷ء کا اپنے علاقہ میں بڑا اثر اور اقتدار ہو وغیرہ وغیرہ۔وہ لوگ غیر اللہ کی طرف توجہ کرتے ہیں اور اليسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کا عملاً یہ جواب دیتے ہیں کہ نہیں محض اللہ ہمارے لئے کافی نہیں بلکہ ماسوا اللہ کی بھی ہمیں ضرورت ہے لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے ایک گروہ ایسا ہوتا ہے جو کہتا ہے کہ مجھے ماسوا اللہ کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے اللہ ہی اللہ ہے اور اللہ ہی میرے لئے کافی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ يُخَوفُونَكَ بِالَّذِينَ مِن دُونِہے کہ وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کو کافی نہیں سمجھتے وہ تجھے ماسوا اللہ سے ڈراتے ہیں، ان کا خوف پیدا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بھی تعلق رکھو ورنہ تمہیں تکلیف ہوگی ، ورنہ تمہیں نقصان پہنچے گا، ورنہ تمہیں پریشانی اٹھانی پڑے گی۔ان کے نزدیک محض اللہ کافی نہیں ہے۔وہ خوف دلاتے ہیں ان کا جو الَّذِینَ مِنْ دُونِہ ہیں۔مِن دُونِہ کے فقرے میں جو بت تراشے جاتے اور پوجے جاتے ہیں اور خدا کے شریک ٹھہرائے جاتے ہیں وہ بھی آجاتے ہیں اور اس کے اندر وہ بھی آجاتے ہیں جو خدا کے شریک تو نہیں ٹھہرائے جاتے لیکن ان کو خدا کے علاوہ احتیاج پورا کرنے والا سمجھا جاتا ہے اور انسان اپنے آپ کو ان کا محتاج سمجھتا ہے۔وَ يُخَوَفُونَكَ بِالَّذِيْنَ مِنْ دُونِهِ عملاً ایک ایسا گروہ ہے جو الیسَ اللهُ بِكَافٍ عبدہ کے جواب میں کہ کیا اللہ اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں یہ کہتے ہیں کہ نہیں کافی نہیں اور نہ صرف یہ کہ وہ خود اس بات پر عمل کرنے والے ہیں وہ دوسروں کو بھی ڈراتے ہیں اور دھمکاتے ہیں اور تلقین کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ صرف خدا نہیں بلکہ یہ چیزیں بھی ہیں کچھ ان کی طرف بھی توجہ کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ مَنْ يُضْلِلِ اللهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ کہ وہ لوگ جو يُخَوِّفُونَكَ بِالَّذِينَ مِن دُونِہ کے مصداق ہیں وہ ضال ہیں، وہ صراط مستقیم سے ہٹے ہوئے ہیں، وہ دھتکارے ہوئے لوگ ہیں اور جو خدا تعالیٰ کی نگاہ میں دھتکارا جائے وہ ہدایت پر قائم نہیں ہوتا اور نہ اس صورت میں اسے کوئی ہدایت پر قائم رکھ سکتا ہے یا یہ ثابت کر سکتا ہے کہ وہ صراط مستقیم کی طرف لے جانے والا اور صراط مستقیم پر اور ہدایت پر قائم ہے۔وَمَنْ يَهْدِ اللهُ فَمَا لَهُ مِنْ تُضِل اور وہ لوگ جو اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کے جواب میں ان ڈرانے والوں کے خوف سے ڈرتے نہیں ان کا ایک ہی نعرہ ہوتا ہے کہ اللہ ہمارے لئے کافی ہے