خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 103
خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۰۳ خطبہ جمعہ ۲۷ رمئی ۱۹۷۷ء حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا بہت خادمانہ اور بلند مقام کی حامل تھیں خطبہ جمعہ فرموده ۲۷ رمئی ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۃ الزمر کی درج ذیل تین آیات کی تلاوت فرمائی:۔اليسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ وَ يُخَوِّفُونَكَ بِالَّذِينَ مِنْ دُونِهِ وَ مَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ - وَمَنْ يَهْدِ اللهُ فَمَا لَهُ مِنْ مُضِلَّ أَلَيْسَ اللهُ بِعَزِيزِ ذِي انْتِقَامٍ - وَلَبِنْ ط سَالَتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَ اللهُ قُلْ أَفَرَعَيْتُم مَّا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ وو اللهِ اِنْ اَرَادَنِي اللهُ بِضُرٍ هَلْ هُنَّ كَشِفْتُ ضُرَّةٍ اَوْ اَرَادَنِي بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكَتُ رَحْمَتِهِ قُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ عَلَيْهِ يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكَّلُونَ۔(الزمر : ۳۷ تا ۳۹ ) پھر حضور انور نے فرمایا:۔قرآن عظیم کی ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے کہ کیا اللہ اپنے بندے کے لئے کافی نہیں کا مفہوم اور اس کے معنی بیان کئے۔پچھلے ایک خطبہ میں میں نے بتایا تھا کہ یہ انگوٹھی جو میں نے پہنی ہوئی ہے اور جس کے اوپر الیس اللهُ بِكَافٍ عبد الکھا ہوا ہے یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی انگوٹھی ہے۔آپ کے والد کی وفات پر آپ کو الہام ہوا تھا کہ الیسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ اسی زمانہ میں جس پر