خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 565 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 565

خطبات ناصر جلد ہفتہ خطبہ جمعہ ۲۹؍ دسمبر ۱۹۷۸ء چھوڑ دیا ہے اور نعوذ باللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سچا نہیں سمجھتے۔یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ وہ صداقت اور وہ نور جس سے ہم نے اپنی آنکھوں کا نور لیا اور اس نور سے دنیا کو منور پایا اس نور سے ہم علیحدہ ہو جائیں اور ظلمات میں بھٹکتے رہیں۔یہ ہم ایک لحظہ کے لئے بھی برداشت نہیں کر سکتے۔مگر انسان کمزور ہے اور خدا تعالیٰ کے سہارے کے بغیر اور اس کے فضل کے بغیر خدا کی رحمتوں اور برکتوں کو حاصل نہیں کیا جاسکتا۔اس لئے دوست دعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ کی رحمت کا حصار ہمیشہ احباب جماعت کے گرد رہے اور اس کے فرشتے انہیں بھٹکنے سے ہمیشہ بچاتے رہیں۔دوستوں کو چاہیے کہ وہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کریں جب کسی انسان کو خدا تعالیٰ کا پیارمل جاتا ہے تو پھر ا سے کسی اور چیز کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )