خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 539 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 539

خطبات ناصر جلد ہفتم ۵۳۹ خطبہ جمعہ ۲۲؍ دسمبر ۱۹۷۸ء بھی آپ کے ذہن میں آجائے گی۔ایک طرف خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کا جلال اور اس کا تقدس نہایت درجہ پر ہے اور وہ نہایت درجہ بلند اور شان والا ہے یا جو لفظ بھی آپ کی زبان میں ہے وہ استعمال کرلیں اور اس کے مقابلہ میں انسان با وجود ایسی فطرت رکھنے کے کہ وہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتا ہے اور اس کے فیض سے حصہ پاسکتا ہے اپنی نالائقیوں کی وجہ سے اور فقدانِ مناسبت اور مشابہت کی وجہ سے براہ راست خدا تعالیٰ سے فیض پانا اس کے لئے بہت مشکل ہے۔وہ براہ راست نہیں پا سکتا اس لئے رحمت الہی نے یہ تقاضا فر مایا کہ نوع انسان اور اللہ تعالیٰ میں بعض افراد کا ملہ جو اپنی فطرت میں ایک خاص فضیلت رکھتے ہوں درمیانی واسطہ ہوں۔اگر چه خدا تعالیٰ نے سب انسانوں کو ہی اپنا عبد بننے ، اپنی صفات کے جلوے ظاہر کرنے اور اپنے دائرہ استعداد میں اپنی صفات کا مظہر بننے کے لئے پیدا کیا ہے لیکن سب انسانوں کا دائرہ استعداد ایک جیسا نہیں ہے کسی کا دائرہ استعداد چھوٹا اور تنگ ہے اور کسی کا دائر ک استعداد بڑا اور بہت وسیع ہے۔اس لئے انسانوں میں سے بعض ایسے وجود ہیں جو اپنی فطرت میں ایک خاص فضیلت رکھتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے ایسے انسانوں کو چنا اور ان کی قوت اور استعداد اور ان کی فطرتی طاقتوں اور ان کے دائرہ استعداد کے مطابق ان پر اپنی رحمتوں کو نازل کیا اور ان کی زندگی میں خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے ہمیں نمایاں طور پر نظر آتے ہیں جیسے کہ انبیاء کا وجود ہے، اولیاء کا وجود ہے، قطب ہیں، مجددین وقت ہیں۔اپنے اپنے دائرہ کے اندر انہوں نے خدا تعالیٰ کے فیوض کو زیادہ حاصل کیا اور خدا تعالیٰ کی رحمت کی بارش ان پر زیادہ برسی اور خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں ان پر زیادہ کھلیں اور خدا تعالیٰ کے وصال کو انہوں نے زیادہ شان کے ساتھ حاصل کیا۔خدا تعالیٰ نے یہ انتظام کیا کہ اس قسم کی فطرت رکھنے والے افراد کاملہ کو وہ درمیان میں ایک واسطہ بنائے اور ان کی اتباع کر کے اور ان کی نقل کر کے اور ان کے نمونہ پر چل کر اور ان کی بتائی ہوئی اور ان کے وجود سے روشن شدہ راہوں کو اختیار کر کے انسان خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل کریں اور اپنی زندگی کے مقصد کو پالیں۔یہ لوگ جن کو دوسروں کی نسبت زیادہ کمال اور فضیلت حاصل ہے ان کو یہ فضیلت دو جہت