خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 532
خطبات ناصر جلد ہفتہ ۵۳۲ خطبہ جمعہ ۸/دسمبر ۱۹۷۸ء پوری کریں کیونکہ یہ کام بہر حال خدا کی رضا کے حصول کے لئے اہل ربوہ نے کرنے ہیں لیکن لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة: ۲۸۷) ہمارے ساتھ یہ وعدہ ہے اور بڑا پیارا وعدہ ہے کہ تم اپنی سی کوشش کر ڈالو اور جو کمی باقی رہ جائے گی وہ اللہ تعالیٰ خود پوری کر دے گا۔اللہ تعالیٰ ہماری خامیوں کو ڈھانپ لے اور کمیوں کو پورا کر دے اور آنے والوں کی جھولیاں بھی اپنی رحمتوں اور برکتوں سے بھر دے اور ربوہ کے مکینوں کی جھولیاں بھی اپنی رحمتوں اور برکتوں سے بھر دے اور یہ کام جو ہمارے سپر د ہوا ہے کہ ساری دنیا میں ہم اسلام کو غالب کریں اس کے لئے ہماری حقیر کوششوں کو اللہ تعالیٰ قبول کرے اور اپنے منصوبہ کے مطابق ہماری حقیر کوششوں کا نتیجہ نکالے اور ہمارے بچوں کو توفیق دے کہ جوں جوں وہ بڑے ہوتے جائیں اپنی دینی اور روحانی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو سمجھنے والے ہوں اور انہیں ادا کرنے والے ہوں۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )