خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 31 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 31

خطبات ناصر جلد ہفتہ ۳۱ خطبہ جمعہ ۲۸ / جنوری ۱۹۷۷ء گلیوں میں بلند آواز سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج رہے ہیں۔گویا ایک انقلاب بپا ہورہا ہے لیکن یہ ابھی اپنی انتہا کو نہیں پہنچا اور جب تک یہ انقلاب اپنی انتہا کو نہ پہنچ جائے یعنی اسلام دنیا میں غالب نہ آجائے اور دنیا کا ہر دل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیت نہ لیا جائے اس وقت تک ہر میدان میں جس قسم کی قربانی کا ہم سے مطالبہ کیا جاتا ہے اس پر لبیک کہنا ہمارے لئے ضروری ہے اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور عقل عطا کرے اور وہ ہمیں توفیق دے ایسے اعمال کی جن سے وہ راضی ہو جائے اور ہم اس کی رحمتوں کے وارث ٹھہریں۔روزنامه الفضل ربوه ۱۲ فروری ۱۹۷۷ ء صفحه ۲ تا ۶ )