خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 407
خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۰۷ خطبه جمعه ۴ را گست ۱۹۷۸ء کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کثرت سے مطالعہ کی تحریک خطبه جمعه فرموده ۴ راگست ۱۹۷۸ء بمقام مسجد نصرت جہاں۔کوپن ہیگن (خلاصہ خطبہ ) ۴/اگست کو حضور انور نے صبح سے دو بجے تک دفتری ڈاک ملاحظہ فرمائے اور پھر ساڑھے تین بجے مسجد نصرت جہاں میں نماز جمعہ پڑھائی اور نماز سے قبل ایک بصیرت افروز خطبہ ارشاد فرمایا جو نصف گھنٹے تک جاری رہا۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں جماعت احمدیہ خصوصاً احمدیت کی نوجوان نسل کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحیح مقام کو پہچانے اور اس کے لئے آپ کی کتابوں کا کثرت سے مطالعہ کرتے رہنے کی نصیحت فرمائی۔حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں سے بعض اقتباسات پڑھ کر سنائے جن میں آپ نے فرمایا ہے کہ میں آخری مسیح ہوں ، امام آخر الزمان ہوں، مجددالف آخر ہوں یعنی آخری ہزار سال کی تجدید کا کام میرے سپرد کیا گیا ہے۔حضور انور نے بڑی وضاحت سے فرمایا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مقام امت محمدیہ میں اس لحاظ سے ممتاز اور منفرد ہے کہ صرف آپ کی بشارت دی گئی تھی اور آپ کو نبی اللہ کے نام سے پکارا گیا تھا اور آپ کو حکم اور عدل ٹھہرایا گیا تھا۔آپ کی بعثت کی غرض یہ ہے کہ اسلام کو ساری