خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 377
خطبات ناصر جلد ہفتم خطبہ جمعہ ۱۹ رمئی ۱۹۷۸ء کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مطالعہ کی تاکید خطبه جمعه فرموده ۱۹ رمئی ۱۹۷۸ء بمقام مسجد نور فرینکفرٹ جرمنی ( خطبہ کا مکمل متن دستیاب نہیں ہو سکا جس قدر تفصیل دستیاب ہو سکی وہ درج کر دی گئی ہے۔) حضور انور نے مسجد نور فرینکفرٹ میں نماز جمعہ پڑھائی اور ایک بصیرت افروز خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔آپ نے خطبہ جمعہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعویٰ اور آپ کے مقام پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور جماعت کو یہ نصیحت فرمائی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا کثرت سے مطالعہ کرتے رہیں تا کہ اُن پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مقام واضح رہے اور وہ کسی وسوسے کا شکار نہ ہوں۔فرینکفرٹ اور اس کے نواحی علاقوں کے علاوہ بعض دور دراز شہروں سے بھی کثیر تعداد میں احمدی احباب اور مستورات نے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کی اور حضور کے ارشادات سے مستفید ہوئے۔(روز نامه الفضل ربوه ۵ رجون ۱۹۷۸ صفحه ۶)