خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 369 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 369

خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۶۹ خطبه جمعه ۱/۲۸ پریل ۱۹۷۸ء ہی حقیر کیوں نہ ہو قبول کرے اور ان کو ثواب دے اور جس غرض کے لئے وہ کوشش اور جہاد کیا گیا ہے یعنی وحدانیت باری کے قیام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو قائم کرنے کے لئے اس کے ویسے نتائج نکالے جیسا کہ وہ عاجز دل چاہتے ہیں کہ نکلیں۔اور دعائیں کریں کہ یہ کا نفرنس جو لندن میں ۱۲، ۱۳، ۴ / جون کو ہو رہی ہے خدا کرے کہ خیر کے ساتھ اور ہر قسم کی برکتوں کے ساتھ اور صلح کے ساتھ اور امن کے ساتھ اور پاکیزہ ماحول میں یہ کانفرنس ہو اور کامیاب ہو اور اس کے نتیجہ میں اس صداقت کو جو صداقت ہے اور صداقت کا انکار نہیں کیا جاسکتا وہ انسان جو اسے ابھی تک نہیں سمجھ رہے وہ سمجھے لگیں اور اسے نہ سمجھنے کی وجہ سے دنیا کے معاشرہ میں جو خرابیاں پیدا ہوئی ہیں وہ خرابیاں دنیا کے معاشرہ سے دور ہو جا ئیں اور تمام بنی نوع انسان ایک خاندان کی حیثیت سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو کر ایک نہایت حسین معاشرہ میں خوشحال زندگی گزار نے لگ جائیں اور ہر قسم کا دکھ اور تکلیف اور درد دنیا سے مٹ جائے اور ہر قسم کی لعنت سے انسان آزاد ہو جائے۔اللهم آمین از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )