خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 337 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 337

خطبات ناصر جلد ہفتہ ۳۳۷ خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۷۸ء فرمایا ہے کہ ہر روز صبح جنتیوں کو ایک نیا مقام مل جائے گا یعنی ان کو جنت کے اندر ایک مقام سے بڑھ کر دوسرا مقام اس سے اوپر کا مقام اس سے اوپر کا مقام پھر اس سے اوپر کا مقام غیر منتہی مقام اس لئے ملیں گے کہ خدا تعالیٰ کے قرب کا مقام جنت کا مقام ہے۔تو چونکہ خدا تعالیٰ کی ذات اور انسان کے درمیان غیر متناہی بعد ہے اور ایک نہ ختم ہونے والا فاصلہ ہے۔اس لئے انسان خدا تعالیٰ سے قریب سے قریب تر ہوتا چلا جائے تب بھی آگے بڑھنے کی گنجائش ہے۔اللہ تعالیٰ کا اور متحرب مل سکتا ہے اور قرب مل سکتا ہے اس کا اور زیادہ پیار ملتا ہے اور زیادہ پیار ملتا ہے۔اللہ تعالیٰ چونکہ غیر محدود ہے اس لئے اس کا پیار بھی غیر محدود ہے۔پس حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس معنی میں ایک عظیم احسان کیا ہے بنی نوع انسان پر ایک طرف اور اُمت محمدیہ پر دوسری طرف۔بنی نوع انسان پر اس رنگ میں کہ جو خدا تعالیٰ نے نوع انسانی کے حقوق قائم کئے تھے ان کی حفاظت ایسے رنگ میں کی کہ آپ سے پہلے کسی نے نہیں کی۔ہم نے پہلوں کی شریعتوں کو بھی پڑھا ہے قرآن کریم پر بھی غور کیا ہے۔قرآن کریم کے سوا کسی الہامی کتاب یا فرد بشر نے نوع انسانی کے کسی فرد کے حقوق کی نگرانی نہیں کی۔یہ صرف اسلام نے کی ہے اور یہی وہ احسان عظیم ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت پر کیا ہے اور اسی وجہ سے آپ بنی نوع انسان کے محسن اعظم ہیں۔آپ کے اُسوہ حسنہ پر عمل کرنا، یہ میرا اور آپ کا کام ہے لیکن جہاں تک اس احسان کا تعلق ہے یہ اپنی ذات میں عظیم اور بے مثل ہے۔جہاں تک اس شریعت کا تعلق ہے قرآن عظیم کی شریعت ایک کامل شریعت ہے جس میں حقوق انسانی کی حفاظت کے لئے کامل ہدایت موجود ہے۔غیر ممالک کے دوروں میں بڑے بڑے فلاسفروں سے میری باتیں ہوتی رہی ہیں۔وہ تو یہ بھی نہیں جانتے کہ ان کے حقوق کیا ہیں۔چنانچہ جب ان کو بتایا جاتا ہے کہ اسلام نے انسان کا یہ یہ حق قائم کیا ہے تو وہ حیران بھی ہوتے ہیں اور خوش بھی ہوتے ہیں۔ان کے چہروں پر بشاشت آجاتی ہے۔بعض تو بے اختیار کہہ اٹھتے ہیں کہ پھر تو اسلام ہی عظیم مذہب ہے جس نے اس رنگ میں انسانی حقوق قائم کر دیئے اور ان کی حفاظت کا سامان پیدا کر دیا۔