خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 320 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 320

خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۲۰ خطبہ جمعہ ۳۰؍ دسمبر ۱۹۷۷ء اپنے سامنے رکھیں اور سوچتے سمجھتے ہوئے علی وجہ البصیرت ، دل سے یہ اقرار کریں کہ ہمارا خدا بڑی عظمتوں والا ہے بڑی شان والا ہے تمام صفات حسنہ سے متصف اور ہر عیب سے پاک ہے اور جب بھی سہارے کی ضرورت پڑے تو اسی پر توکل کرنا چاہیے کسی اور کی طرف توجہ نہیں کرنی چاہیے اور جب اس کے فضل نازل ہوں تو اسی کی تعریف کرنی چاہیے کیونکہ کوئی اور وجود حقیقی تعریف اور حمد کا مستحق نہیں ہے اور جب اس کے حقوق کی ادائیگی میں اور اس کے مقرر کردہ نوع انسانی کے حقوق کی ادائیگی میں اور اس کی مخلوق کی ادائیگی میں کوئی کمی رہ جائے تو اسی کی طرف رجوع کرنا چاہیے کیونکہ وہ کمی سے غافل نہیں اور وہی ہر قسم کی کمیوں کو دور کرنے کی طاقت رکھتا ہے کسی اور میں وہ طاقت نہیں۔خدا کرے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور خدا کرے کہ ان ذمہ داریوں کو صحیح طور پر ادا کر نے کے نتیجہ میں ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو پانے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی رضا اور آسمانوں سے نازل ہونے والی اس کی برکتیں اور اس کے فرشتے ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں اور اگر ہمارا ہاتھ کبھی غلط حرکت کی طرف مائل ہو تو فرشتے کا ہاتھ ہمارے ہاتھ کو پکڑ لے اور اسے روک دے اور اگر کوئی ہمارے دل میں وسوسہ پیدا کرنے کی کوشش کرے تو فرشتے ہمارے سینہ و دل کے گرد حصار بنائیں اور اسے اس کے اندر گھسنے نہ دیں۔غرض اس کی ہر قسم کی رحمتیں ہمیں ملیں اور ان رحمتوں کے حصول پر ہمیں اس کی صحیح اور حقیقی حمد کی توفیق بھی عطا ہو۔اللهم آمین۔روزنامه الفضل ربوه مورخه ۱۰ردسمبر ۱۹۷۸ء صفحه ۲ تا ۵)